অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

وِدیا لکشمی پورٹل

شروعات

15 اگست،2015 یوم آزادی کے موقع پر ایک ویب پر منحصر پورٹل۔وِدیا لکشمی۔ تعلیمی قرض پانے کے خواہش مند طلباء کو صحیح معلومات میسّر کرانے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔اِس پورٹل کی ترقی اَور سنبھال مالیاتی خدمات محکمہ،وزارت خزانہ،اعلیٰ تعلیم،وزرات ترقی  اور انسانی وسائل  اَور ہندوستانی بینک یونین (آئی بی اے)کی ہدایت میں این ایس ڈی ایل اِی۔گورنینس انفراسٹرکچر لمیٹڈ(این ایس ڈی ایل اِی۔  حکومت)کے ذریعے کیا گیا ہے۔

پورٹل کی خصوصیات

وِدیالکْشمی پورٹل اپنی طرح کا ایک ایسا پورٹل ہے جو ایک وِنڈو کے طور پر بینکوں اَور سرکار کے ذریعے فراہم کی جانے والی  وظائف کے لئے معلومات دستیاب کراتا ہے۔پورٹل میں درج ذیل خصوصیات ہیں :

  • بینکوں کی تعلیم قرض سے متعلق اسکیموں کی معلومات
  • طلباء کو دئے جانے والے عام  تعلیمی قرض سے متعلق درخواست نامہ
  • مختلف بینکوں میں تعلیمی قرض درخواست کرنے کی سہولت
  • بینکوں کے لئے طالب علم قرض درخواست نامہ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت
  • بینکوں کے لئے قرضِ عمل کی صورت حال اپلوڈ کرنے کی سہولت
  • طلباء کے لئے بینکوں کو تعلیمی قرض سے متعلق شکایت / سوال سے متعلق ای-میل کرنے کی سہولت
  • طلباء کے لئے اپنے قرض درخواست کے حالات کو دیکھنے کے لئے ڈیش بورڈ کی سہولت
  • سرکاری وظائف کی معلومات اَور درخواست کے لئے قَومی وظیفہ پورٹل کو اِس پورٹل سے جوڑنا

مقصد

اب تک 13 بینکوں نے وِدیالکْشمی پورٹل پر 22 تعلیمی قرض کی اسکیمیں رجسٹرڈ کرا دی ہیں جس میں 5 بینک جیسے بھارتیہ اسٹیٹ بینک،آئی ڈی بی آئی بینک،بینک آف اِنڈیا،کینرا بینک اَور یونین بینک آف اِنڈیا نے طلباء کے لئے قرض کے عمل کی حالات سے متعلق معلومات دینے کے لئے پورٹل کے ساتھ اپنے سسٹم کو متحد کیا ہے۔اِس پہل کا مقصد تعلیمی قرض میسّر کرانے کے لئے تمام بینکوں کو ایک مقام پر لانا ہے۔

ماخذ : خطوطی معلومات دفتر (پسوکا) حکومت ہند اَور موضوع سامان ٹیم

Last Modified : 6/3/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate