অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

راشٹریہ اُچّتر شِکشا ابھیان (روسا)

راشٹریہ اُچّتر شِکشا ابھیان (روسا)

پس منظر

راشٹریہ اُچّتر شِکشا ابھیان (روسا)ایک مرکزی امداد یافتہ  اسکیم ہے جو اہل ریاستی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مالی امداد کے مقصدسے سال 2013 میں شروع کی گئی تھی۔ مرکزی مالی امداد (عمومی طبقے کی ریاستوں کے لئے 65:35 کے تناسب میں اَور خاص طبقے کی ریاستوں کے لئے 90:10 کے تناسب میں)معیاری سطح پر منحصر اَور  آؤٹ کم کے ماتحت ہوگا۔ شناختہ اداروں میں پہُنچنے سے پہلے مالی امداد مرکزی  وزرات سے ریاستی حکومتوں / یونین ٹیریٹری کے ذریعے ریاستی اعلیٰ تعلیمی کونسلوں کو جاتا ہے۔ریاستی اعلیٰ تعلیم اسکیموں کی تنقیدی تشخیص کی بنیاد پر ریاستوں کو رقم دی جاتی ہے جو اعلیٰ تعلیم میں یکسانیت،پہُنچ اَور افضلیت کے معاملات کو سُلجھانے کے لئے ریاستی کام کی منصوبہ بندی کی وضاحت کرتا ہے۔

روسا کے مقصد

  • مقررہ معیاری سطح کو متعین کرتے ہوئے ریاستی اداروں کی مجموعی خوبی میں اصلاح کرنا اَور منظوری کو لازمی معیاری یقین دہانی عملی ساخت کے طور پر قبول کرنا۔
  • ریاستی سطح پر منصوبہ اَور مانیٹرِنگ کے لئے اِدارتی ڈھانچے کی تعمیر کر کے، ریاستی درسگاہوں میں خود مختاری حوصلہ افضائی کر کے اَور اداروں کی حکمرانی میں اصلاح کر کے ریاستی اعلیٰ تعلیمی نظام میں تغیراتی اصلاح کرنا۔
  • الحاق، تعلیمی اَور امتحانی  نظام میں اصلاحوں کو متعین کرنا۔
  • تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیار پر مشتمل اسٹاف کی مناسب فراہمی کو متعین کرنا اَور روزگار کی تمام سطحوں میں صلاحیتی تعمیر کو متعین کرنا۔
  • اعلیٰ تعلیمی اداروں کو تحقیق اَور اختراع کے علاقے میں وقف کرنے کے لئے لائق ماحول کی تعمیر کرنا۔
  • مَوجُودہ اداروں میں اضافی صلاحیت کی تعمیر کر کے اِدارتی بنیاد کو توسیع فراہم کرنا اَور نامزدگی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے نَئے اداروں کو قائم  کرنا۔
  • بلا تعمیل اَور کم تعمیلی علاقوں میں اداروں کو قائم کرکے اعلیٰ تعلیم میں پہنچ بنانے میں علاقائی عدم توازن کو متوازن کرنا۔
  • نچلہ طبقہ / درج فہرست قبیلہ  اَور ساماجی اَور تعلیمی طورپر پسماندہ طبقات کو اعلیٰ تعلیم کے مناسب موقع فراہم کرکے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں یکسانیت میں اصلاح کرنا ؛ خواتین،اقلیتوں اَور معذور افراد کی شمولیت کی  حوصلہ افضائی کرنا۔

مہم کے عنصر

راشٹریہ اُچّتر شِکشا ابھیان مَوجُودَہ خود اختیاری کالجوں کی فروغ اَور کالجوں کی اجتماعی تبدیلی کے ذریعے نئی  درسگاہوں کو قائم کرے‌گا۔یہ نَئے ماڈل کالجوں،نَئے تِجارتی کالجوں کو قائم کرے‌گا اَور یونیورسٹی اَور کالجوں کو  ہیکل اساسی مدد فراہم کرے‌گا،اسٹاف بھرتی مدد،اسٹاف اصلاح پروگرام اَور تعلیمی منتظم کی رہنمائی سے متعلق ترقی بھی اِس منصوبہ کے اہم حصہ ہیں۔فنِ ترقی کو بڑھانے کے لئے پالیٹیکنِک کی مَوجُودَہ مرکزی اسکیم روسا کو پیش کیا گیا ہے۔ اِن کے علاوہ، روسا میں حصہ لینے والی ریاستوں کے اداروں میں اصلاح، تشکیل نو اَور صلاحیتی ترقی  سے متعلق امداد بھی دیتا ہے۔

اِدارتی سلسلہ

روسا کو اِدارتی ڈھانچے کے ذریعے لاگو اَور مانیٹر کیا جاتا ہے،جِس میں قَومی مِشن حکام،منصوبہ بندی منظوری بورڈ اَور مرکزی سطح پر قَومی منصوبہ بندی ڈائریکٹوریٹ اَور ریاستی سطح پر ریاستی اعلیٰ تعلیم کونسل اَور ریاستی منصوبہ بندی ڈائریکٹوریٹ شامل ہیں۔

ماخذ : وزارت برائے انسانی وسائل کی ترقی،حکومتِ حند

Last Modified : 4/8/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate