کرنا کیا ؟ موذون زرعی آب وہوا کا صحیح انتخاب کرکے فصل اور فصلاتی نظام کو یقینی بنائیں۔ زرعی فصلات کی پیداوار کے ساتھ ساتھ پشوپالن، مچھلی پالن، باغبانی اور زراعت سے وابستہ جنگلاتی نظام کی بحالی یقینی بنائیں۔. محفوظ نظام آبپاشی یویقینی بنانے کے لئے چیک ڈیم، ٹینک، فارم تالابوں، کم اور درمیانی درجے کے گہرے کنووں کا استعمال کریں۔ آبی اور دیگر رطوبت کو محفوظ بنانے کے جدید سائنسی طریقوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ کس چیز کی حصولگی: امداد زیرقومی مشن برائے پائیدارزراعت: نمبر شمار تفصیل امداد مقدار امداد سکیم/مد ۱/ نظام فصلات بشمول دھان، گیہوں، موٹے اناج، تیل پھل، دالیں [دوہرے فصلاتی نظام] کل رقم کا۵۰/فیصد بقید ۱۰/ہزار روپے فی ہیکڑ [ووہیکڑ فی امداد خواہ] NMSA ۲/ ورمی کمپوسٹ یونٹ/قدرتی کھادوں کی افزائش، سبز پودے والی کھاد۔ کل رقم کا ۵۰/فیصد بقید۱۲۵/روپے فی مکعب فٹ۔ امداد کی زیادہ سے زیادہ رقم ۵۰/ہزار روپے فی یونٹ برائے مستقل تعمیر اور ۸/ہزار روپے فی یونٹHDPEورمی کمپوسٹ بیڈ۔کل رقم کا ۵۰/فیصد بقید ۲/ہزار روپے فی ہیکڑ اور ۲ہیکڑ فی امداد خواہ برائے افزائش سبز فصلاتی کھاد۔ NMSA ۳/ سبزہ چارہ والے گھاس کو سال بھر مہیارکھنے کیلئے سائلیج کا نظام اینٹ اور سیمنٹ سے ۲۱۰۰/ سے ۲۵۰۰/مکعب فٹ سائلوگڑھے بنواکر۔ ۱۰۰/فیصد امداد برائے سائلیج بشمول سائلوگڑھا/گھاس کڑاور ترازوبقید 1.25لاکھ فی کسان کنبہ۔ ۴/ ورمی کمپوسٹ/قدرتی کھادبنانے کا یونٹ/ سبزفصلاتی کھاد کی افزائش ورمی کمپوسٹ/ قدرتی کھاد اور سبز فصلاتی کھاد بنانے کے یونٹوں کی تعمیر۔ کل رقم کا ۵۰فیصد رعایت بقید ۱۲۵/رقوپے فی مکعب فٹ۔ زیادہ سے زیادہ امداد کی رقم ۵۰/ہزار روپے فی یونٹ برائے مستقل تعمیر اور ۸ ہزار روپے فی یونٹ برائے HDPEورم بیڈ۔ کل رقم کا ۵۰/فیصد بقید ۲/ہزار روپے فی ہیکڑ۔ زیادہ سے زیادہ رقبہ کی حد۲/ہیکڑ فی امداد خواہ برائے سبز فصلاتی کھاد۔ ۵/ بعد فصل کٹائی سٹوریج چھوٹے گاوں کی سطح پرسٹوریج/پیکیجنگ/پروسیسنگ یونٹ برائے فصلاتی نکھارتاکہ اقتصادی طورپر بھرپور منافع کی یقینی ممکن بنائی جاسکے۔ کل مطلوب رقم پر ۵۰/فیصد رعایت بقید۴/ہزار روپے فی مربع میٹر برائے مطلوب سٹوریج ودیگر لوازمات۔ امداد کی زیادہ سے زیادہ رقم ۲/لاکھ روپے فی یونٹ۔