অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

پردھان منتری جیون جیوتی بیما یوجنا-عمومی سوالات

پردھان منتری جیون جیوتی بیما یوجنا-عمومی سوالات

  1. اسکیم کی کیا شکل ہے؟
  2. یوجنا کے تحت فایدہ اور دیا جانے والا پریمیم کیا ہوگا؟
  3. پریمیم کی ادا ئیگی کس طرح کی جاے گئی؟
  4. اسکیم کو کون پیش یا استعمال میں لا سکتا ہے؟
  5. ممبر شپ کا کون اہل ہوگا؟
  6. نامزدگی کی معینہ مدت اور اصول کیا ہیں؟
  7. کیا وہ اہل لوگ جوکہ ابتدائی سال میں اسکیم میں شامل نہیں ہو سکتے تو کیا بعد کے سالوں میں اس اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں؟
  8. وہ لوگ جو اسکیم چھوڑ جاتے ہیں تو کیا وہ دوبارہ اس اسکیم سے جڑسکتے ہیں؟
  9. اسکیم کیلے ماسٹر پالسی کون رکھ سکتا ہے؟
  10. ممبر کی زندگی کے تعلق سے بیما کب ختم ہوگا؟
  11. پریمیم کی تقرری کیسے ہوگی؟
  12. کیا ممبر کو یہ کور ، کسی دیگر بیما اسکیم کے تحت وصول کور کے علاوہ ہوگا؟
  13. کیا مشرکہ بینک کھاتا کے سبھی کھات ہولڈرس مذکورہ کھاتا کے ذریعہ اسکیم میں شامل ہو سکتا ہے؟
  14. کیا پی ایم جے جے بی وائی جے تحت این آر آ ئی کوریج کے لیے اہل ہیں؟
  15. پی ایم جے جے بی وائی میں رکنیت کے لیے کون کون بینک اہل ہیں؟
  16. کیا پی ایم جے جے بی وائی قدرتی آفات جیسے زلزلہ ، سیلاب یا دیگر کنہیں آفات کے سبب ہونے والی اموات/حادثات کو کور کرتی ہے؟ خودکشی /قتل کے کوریج کے سلسلہ میں کیا ہے؟
  17. کیا پی ایم جے جے بی وائی پالیسیاں غیر ملکی بیما کمپنیوں کی امداد سے شروع کی جا رہی ہیں، اور اس طرح کی سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہیں؟
  18. دیگر بیما پروڈکٹ کے برخلاف پی ایم جے جے بی وائی کے تحت فایدہ بیما کرانے والے کی موت پر ہی اس کے ذریعہ کیے گے انداجی شخص کو ہی دیا جاے گا۔ اس میں یقینی فایدہ یا سپروگی قیمت کیوں نہیں ہے، جو عمومی جیون بیما پالیسیوں میں ہوتے ہیں؟
  19. کیا پی ایم جے جے بی وائی اسکیم ، جسے بڑھا چڑھا کر بیان کیا جا رہا ہے ، اور بڑی تعداد میں بیچا جا رہا ہے، کے ذریعہ ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ کمپنی کی شکل میں غیر ملکی بیما کمپنیوں، جنہوں نے جیون بیما کمپنیاں شروع کی ہیں اور اس جیون بیما کور کے متعلق کام کر رہی ہیں، کو کثیر منافعہ ہو رہا ہے؟
  20. پی ایم جے جے بی وائی کے ساتھ غیر ملکی بیما کمپنیاں کیوں متعلق ہیں، جبکہ ایل آئی سی، جو سرکار کے ملکیت والی کمپنی ہے، سرکار کے ذریعہ شروع کی گی اس اسکیم کا نظام چلا سکتا ہے؟

اسکیم کی کیا شکل ہے؟

یہ ایک سال کی ٹرم جیون بیما کور یوجنا ہے، جو سالانہ قیمت کی سالانہ تجدید ہے، اور اور جس میں کسی بھی وجہ سے موت کے واقع ہو جانے پر جیون بیما کو ردکیا جاتا ہے۔

یوجنا کے تحت فایدہ اور دیا جانے والا پریمیم کیا ہوگا؟

کسی بھی وجہ یا واقعہ سے رکن کی موت ہو جانے پر دو لاکھ روپیے دیا جاے گا۔ پریمیم قیمت ہر رکن کیلے سالانہ (۔/330) تین سو تیس روپیے ہے۔

پریمیم کی ادا ئیگی کس طرح کی جاے گئی؟

نامزدگی میں دی گئی ادا ئی60 منظوری کے مطابق یہ پریمیم قیمت کھاتے دار کے بینک کھاتے سے ’’آٹوڈیبٹ‘‘ سہولت کے مطابق ایک قسط میں کاٹ لی جاے گئی۔ اسکیم کے تجربات کے معاینہ کے دوران دوبارہ کی جا رہی جانچ میں ضروری سمجھی جانے والی تبدیلی کے غور و فکر کے بعد ممبر اسکیم کے لاگو رہنے تک ہر سال ’’آٹو ڈیبٹ‘‘ کا ایک بار میں تفصیل بھی دے سکتا ہے۔

اسکیم کو کون پیش یا استعمال میں لا سکتا ہے؟

یہ اسکیم بھارتیہ جیون بیما نگم (ایل آ ئی سی) کے واسطے سے پیش اور ان کے زیر نگئیں ہے۔ اور دیگر جیون بیما کمپنیاں ضروری منظوری کے بعد ہی بینکوں کو منسلک کر تمام شرایط پر سہولیات پیش کر سکتی ہیں۔ مشرکہ معاون بینک اس طرح کی دیگر کسی بھی جیون بیما کمپنی سے متعلق ہو کر اپنے گراہکوں کے لیے یہ اسکیم شروع کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

ممبر شپ کا کون اہل ہوگا؟

مشترکہ معاون بینکوں کے تمام بینک کھاتہ دار (تنہا /مشترکہ) جن کی عمر 18 سال سے 50 سال کے درمیان ہو اس میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے۔ کسی شخص کے ایک یا مختلف بینکوں میں کی60 کھاتے ہوں تو ایسے معاملات میں وہ شخص صرف ایک کھاتے کے ہی ذریعہ اس اسکیم میں شامل ہونے کا اہل ہوگا۔

نامزدگی کی معینہ مدت اور اصول کیا ہیں؟

ابتدا میں ، 1 جون 2015 سے 31 مئی2016 تک کور مدت کیلے ممبران کو 31 مئی2015 تک اسکیم میں اپنی نامزدگی کرانا اور 31 مئی 2015 تک بذات خود ناموں کا اطمینان دینا تھا جسے بڑھا کر 31 اگست 2015 کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخ کے بعد کور حاصل کرنے کیلیے نامزدگی آنے والی تاریخ سے مکمل سالانہ پریمیم کے ساتھ طے شدہ پروفارما میں صحتیابی کی ذاتی رپوٹ پیش کرنے پر ہی ممکن ہوگا۔

جو ممبر سال اول کے بعد بھی اپنی ممبر شپ جاری رکھنا چاہتے ہیں انہیں آیندہ تمام سالوں کے لے ہر 31مئی سے قبل ہی اپنے بینک کھاتے سے آٹو ڈیبٹ کیلے اپنی رضامندی دینی ہوگی۔ اس تاریخ کے بعد موخر تجدید مکمل سالانہ پریمیم ادا ئیگی کے ساتھ عمدہ صحتیابی کی ذاتی رپوٹ پیش کرنے پر ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

کیا وہ اہل لوگ جوکہ ابتدائی سال میں اسکیم میں شامل نہیں ہو سکتے تو کیا بعد کے سالوں میں اس اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں؟

جی ہاں! آٹو ڈیبٹ سے پریمیم کی ادا ئیگی کرکے طے شدہ پروفارما میں عمدہ صحتیابی کی ذاتی رپورٹ پیش کرکے ممکنہ کور حاصل کر سکتے ہیں۔ نیے اہل ممبر مستقبل کے سالوں میں اسی طرح شامل ہو سکتے ہیں۔

وہ لوگ جو اسکیم چھوڑ جاتے ہیں تو کیا وہ دوبارہ اس اسکیم سے جڑسکتے ہیں؟

اس اسکیم سے باہر نکلنے والا شخص کسی بھی وقت ، مستقبل کے سالوں میں سالانا پریمیم کی ادا ئیگی کرکے طے شدہ پروفارما میں عمدہ صحت کی رپورٹ پیش کرکے اس اسکیم میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے۔

اسکیم کیلے ماسٹر پالسی کون رکھ سکتا ہے؟

مشترکہ معاون بینک ماسٹر پالیسی کو رکھ سکتے ہیں۔ مشترکہ معاون بینک کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد جیون بیما نگم /دیگر بیما کمپنیوں کے ذریعہ ایک آسان اوس سہل گراہک کے مطابق اصول اور دعوی خاتمہ کے طریقہ کار کو آخری شکل دیا گیا ہے۔

ممبر کی زندگی کے تعلق سے بیما کب ختم ہوگا؟

ممبر کی زندگی کا بیما درج ذیل حادثات میں سے کسی ایک حادثہ کے ہو جانے پر ختم ہو جاے گا۔
(الف) 55سال کی عمر (یا اس کے نزدیک) ہونے پر ، بشرط یہ کہ اس تاریخ (داخلہ، حالانکہ 50 سال کی عمر سے زیادہ ممکن نہیں ہوگا) تک مستقل سالانہ تجدید ہو۔
(ب) بینک کے ساتھ کھاتہ بند ہونے پر یا بیما کور چالو رکھنے کیلیے ضروری قیمت نہ ہونے پر۔
(ج) اگر ممبر ایل آئیسی /دیگر کمپنی کے ساتھ ایک سے زیادہ کھاتے کے واسطے سے کور کیا گیا ہے اور ایل آئیسی/دیگر کمپنی کے ذریعہ لا علمی میں پریمیم حاصل ہوتا ہے تو اس صورت میں بیما کور دو لاکھ تک محدود ہوگا اور پریمیم ضبط کیا جا سکتا ہے۔

پریمیم کی تقرری کیسے ہوگی؟

ایل آ ئی سی بیما کمپنی کو بیما پریمیم

289روپیے فی کس ، ہر سال

بی سی /مایکرو/ایجنٹ کو خرچ کی ادائیگی

30 روپیے فی کس ، ہر سال

شریک دار بینکوں کو انتطامی امور کے لیے ادا ئیگی

11 روپیے فی کس ، ہر سال

کیا ممبر کو یہ کور ، کسی دیگر بیما اسکیم کے تحت وصول کور کے علاوہ ہوگا؟

جی ، ہاں۔

کیا مشرکہ بینک کھاتا کے سبھی کھات ہولڈرس مذکورہ کھاتا کے ذریعہ اسکیم میں شامل ہو سکتا ہے؟

مشترکہ کھاتا کے معاملہ میں مذکورہ کھاتا کے سبھی کھاتا ہولڈرس اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ اس کے اہل ہوں، اور ہر شخص ہر سال 330 روپیے کے در سے پریمہم ادا کریں گے۔

کیا پی ایم جے جے بی وائی جے تحت این آر آ ئی کوریج کے لیے اہل ہیں؟

کوئی بھی این آر آئی جس کا بھارت میں واقع کسی بھی بینک شاکھا میں مناسب بینک کھاتا ہو پی ایم جے جے بی وائی کوریج لینے کے لیے اہل ہیں، بشرطیکہ وہ اسکیم سے متعلق شرطوں کو پورا کرتے ہوں۔ اگر دعویٰ پیدا ہوتا ہے تو دعویٰ فایدہ پانے والے رجسٹرار کو صرف ہندوستانی کرنسی میں دیا جاے گا۔

پی ایم جے جے بی وائی میں رکنیت کے لیے کون کون بینک اہل ہیں؟

تنظیمی کھاتا ہولڈرس کے علاوہ سبھی بینک کھاتا ہولڈر پی ایم جے جے بی وائی اسکیم میں رکنیت کے لیے اہل ہیں۔

کیا پی ایم جے جے بی وائی قدرتی آفات جیسے زلزلہ ، سیلاب یا دیگر کنہیں آفات کے سبب ہونے والی اموات/حادثات کو کور کرتی ہے؟ خودکشی /قتل کے کوریج کے سلسلہ میں کیا ہے؟

مذکورہ سبھی واقعات پی ایم جے جے بی وائی کے تحت کسی بھی وجہ سے موت کے زمرہ میں آتے ہیں۔

کیا پی ایم جے جے بی وائی پالیسیاں غیر ملکی بیما کمپنیوں کی امداد سے شروع کی جا رہی ہیں، اور اس طرح کی سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہیں؟

کوئی بھی غیر ملکی کمپنی ہندوستان میں ظاہرا کام نہیں کر رہی ہے۔ بیما ایکٹ اور آئی آر ڈی اے ضابط کے ذریعہ جہاں تک اجازت ہوتی ہے وہاں تک کچھ غیر ملکی بیما کمپنیاں ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر مشرکہ کمپنی کے طور پر ہیں، جس میں غیر ملکی بیما کرانے والے کے شیر کو 49 فیصد تک محدود رکھا گیا ہے۔

دیگر بیما پروڈکٹ کے برخلاف پی ایم جے جے بی وائی کے تحت فایدہ بیما کرانے والے کی موت پر ہی اس کے ذریعہ کیے گے انداجی شخص کو ہی دیا جاے گا۔ اس میں یقینی فایدہ یا سپروگی قیمت کیوں نہیں ہے، جو عمومی جیون بیما پالیسیوں میں ہوتے ہیں؟

پی ایم جے جے بی وائی کے تحت کور صرف موت کے لیے ہے۔ اس لیے فائدہ صرف انداجی کو دیا جاے گا۔ پی ایم جے جے بی وائی ایک مکمل بیما پالیسی ہے جو صرف موت کو کور کرتا ہے اور اس میں کوئی دیگر فائدہ داخل نہیں ہے۔ دیگر جیون بیما پالیسیوں ، جن میں یقینی فائدہ ، مناسب قیمت وغیرہ موجود ہیں، کی مناسبت سے اس کا پریمیم کم ہے۔ اسے سماج کے کمزور طبقہ کے لیے جیون بیما کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے ساتھ دیگر فوائد کو نظر انداز کرتے ہوے پریمیم کو کم رکھا گیا ہے۔

کیا پی ایم جے جے بی وائی اسکیم ، جسے بڑھا چڑھا کر بیان کیا جا رہا ہے ، اور بڑی تعداد میں بیچا جا رہا ہے، کے ذریعہ ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ کمپنی کی شکل میں غیر ملکی بیما کمپنیوں، جنہوں نے جیون بیما کمپنیاں شروع کی ہیں اور اس جیون بیما کور کے متعلق کام کر رہی ہیں، کو کثیر منافعہ ہو رہا ہے؟

بیما ایکٹ میں متعینہ صرف ہندوستانی بیما کمپنیاں ہندوستان میں کاروبار کر سکتی ہیں۔ ہندوستان میں کام کرنے والی ایسی سبھی بیما کمپنیوں، اس میں 49 فیصد کی زیادہ حد کے اندر غیر ملکی اشتراک والی کمپنیاں بھی شامل ہیں، کے سبھی پالیسی والے ضابطوں کو بدلاو کے مطابق ہندوستان میں سرمایہ لگانا ہے اور اسے غیر ملک میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ پی ایم جے جے بی وائی کے لیے پریمیم کا تعین سبھی جوکھم، واقعات ، حالیہ موت کی در اور موافق چیزوں کو دھیان میں رکھتے ہوے بیما شمار کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس طرح اس اسکیم سے کثیر المنافع کی کوئی امید نہیں۔

پی ایم جے جے بی وائی کے ساتھ غیر ملکی بیما کمپنیاں کیوں متعلق ہیں، جبکہ ایل آئی سی، جو سرکار کے ملکیت والی کمپنی ہے، سرکار کے ذریعہ شروع کی گی اس اسکیم کا نظام چلا سکتا ہے؟

ہندوستان میں 24جیون بیما کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ جنہیں ہندوستان میں جیون بیماکاروبار کرنے کے لیے آئی آر ڈی اے آئی کی جانب سے لایسنس دیا گیا ہے۔

Last Modified : 11/12/2019



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate