অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

ون بندھو کلیان یوجنا

اسکیم سے متعلق

حکومت ہند ، وزارت برائے پسماندہ طبقات و قبال معاملات کی طرف سے ون بندھوکلیان یوجنا (و۔ک۔ے) پسماندہ طبقات و قبائل کی فلاح و بہبود کے لیے یہ اسکیم پاسئلٹ کی بنیاد پر ہر ایک صوبے کے ایک بلاک میں شروع کی جائے گی جیسے آندھراپردیش ، مدھیہ پردیش ، ہماچل پردیش ، تلنگانہ ، اُڈیسہ ، جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ ، راجستھان ، مہاراشٹر اور گجرات۔

اس اسکیم کے تحت پسماندہ قبائل کو مختلف النوع کی سہولیات مہیا کروانے کے لیے حکومت ہر بلاک کو 10 کروڑ روپے دے گی۔ یہ بلاک کم تر شرح خواندگی کی بنیادی پر متعلقہ صوبجات کی سفارشات پر منتخب کیے جائیں گے۔ اس اسکیم کی بنیادی سہولیات مہیا کرواتے ہوئے انسانی ترقی کی راہ کے فاصلوں اور شگافوں کو کم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ون بندھوکلیان یوجنا مرکزی وزارتوں؍ شعبوں اور صوبائی حکومتوں کی ترقیاتی اسکیموں پر بھی خاص دھیان رکھتے ہوئے ان کے نتائج سے مستفید ہو گی۔ ابتدائی مرحلے میں کل آبادی کے کم از کم 33 فی صد آبادی کی سرپرستی کو اپنا حدف مان کر چلے گی۔

  • وزارت برائے قبائل پسماند طبقات کی بہتری و فلاح کے لیے ایسے اقدامات کرے گی جس سے موجودہ اداروں کو مضبوط بنا لئے گی جن سے پسماندہ طبقات کے لوگوں کے لیے مختلف اشیا اور دوسری سہولیات و خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔ ان اداروں میں انٹیگریٹڈ ٹرابئل ڈیویلپمینٹ ایجنسیز؍ انٹگریٹڈ ڈیویلپمینٹ پراجکٹ وغیرہ اور اس کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو نئے ادارے یا پراجیکٹ کا اختراع کیا جا سکتا ہے۔
  • صوبائی حکومتوں کے لیے مخصوص مالی تعاون اور ان مقاصد کی تکمیل کے لیے اس بجٹ یا رقم صیحح و مناسب استمال تاکہ ان اداروں کو اور بہتر طور پر کارگر بنایا جا سکے۔

خفیف جنگلی پیداوار

حفیف جنگلی پیداوار کا قیمت یقین تاجروں کی بجائے مانگ اور رسد کے آپسی تالمیل سے طے ہوتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پیداوار کی فروخت کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت پانچویں مرحلے میں نافذ کی گئی ہے جس کے بارے میں پہلے ذکر کیا گیا تھا۔ اس سے متعلق ایک ویب پورٹل بھی قائم کیا گیا ہے جو مختلف اوقات میں مختلف بازاروں میں چل رہی قیمت سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

مشمول اشیاء

خفیف جنگلی پیداوار کی جن 112 اشیاء کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام درج ذیل ہیں۔

  1. ٹینڈو کے پتے
  2. بانس
  3. مہووا کے بیج
  4. سال کے پتے
  5. سال کے بیج
  6. رنگنے والی لاکھ
  7. چرونجی
  8. جنگلی شہد
  9. ہرڑ، انولہ
  10. املی، تمرہندی
  11. گوند
  12. کرانجی

مخرج :پریس انفارمیشن بیورو

Last Modified : 11/5/2019



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate