অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

مرکزی حکومت کی اسکیمات

میٹرک

اس اسکیم کا مقصد میٹرک کرنے والے یا ثانوی سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے پسماندہ ذاتوں کے طلبا کو معاشی مدد دینا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔

بنیادی خصوصیات معاشی مدد میں طے شدہ وظیفہ، تعلیمی اداروں کے ذریعے طے شدہ ضروری فیس کی دائیگی، بک بینک تعاون نیز دوسرے وظائف شامل ہیں ۔یہ وظائف صرف بھارت میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے ہی میسّر ہیں نیز صوبے؍ متحدہ صوبوں کی علاقائی حکومتوں کے ذریعے اصل میں ان سے متعلق عریضہ نگار کو عطا کی جاتی ہے۔

:امیدواری اس اسکیم کے تحت امیدوار بننے کے لیے طلبا میں درج ذیل صلاحیتوں کا ہونا ضروری ہے:

  • وہ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتا ہو نیز اس کے والدین؍ ولی کی آمدن 5.2لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
  • وہ کسی دوسری مرکزی اسکیم سے مالی تعاون یا وظیفہ حاصل نہ کر رہا ہو۔
  • وہ کسی سرکاری اسکول نیز مرکزی؍ صوبائی ثانوی تعلیمی بورڈ سے ملحقہ کسی اسکول میں باقاعدہ طالب علم ہونا چاہیے۔

ان اسکیموں سے مستفید ہونے کا طریقہء کار: تمام طلبا میٹرک مالی اعانت منصوبے کے تحت عرضی دینے کے لیے اسکول کے ذمہّ داران نیز ضلع افسران سے رابطہ کریں۔

پوسٹ میٹرک وظیفہ

نویں اور دسویں جماعت میں پڑھ رہے پسماندہ ذاتوں کے طلبا کے لیے پوسٹ میٹرک وظیفہ، حکومت نے بتاریخ2012.07.01 سے نویں اور دسویں جماعت پڑھ رہے پسماندہ ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طبقات کے طلباکے لیے میٹرک کے بعد وظیفے کی ایک مرکزی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے تحت دسویں جماعت میں پڑھ رہے پسماندہ ذات کے طلبا کے والدین کو مراعات پہنچانا ہے جس سے ابتدائی سطح سے ثانوی سطح کی تعلیم کے دوران اسکول چھوڑنے کے امکانات کم سے کم ہوسکیں۔اس اسکیم کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

(ک) اس اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے طالب علم کو درج ذیل شرائط پوری کرنی ہونگی:

  • وہ پسماندہ ذات سے تعلق رکھتا ہو اور اس کے والدین؍ ولی کی سالانہ آمدن 2 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
  • طالب علم کو مرکز سے کسی بھی قسم کا کوئی دوسرا پوسٹ میٹرک وظیفہ نہ مل رہا ہو۔
  • کسی سرکاری یا سرکار سے منظور شدہ یا مرکزی ؍صوبائی ثانوی تعلیمی بورڈ سے منظور شدہ تعلیمی ادارے میں باقاعدہ کل وقتی طالب علم ہونا چاہیے۔

اسکیموں سے مستفید ہونے کا طریقہء کار: سبھی امیدوار طلبا جو مندرجہ بالا وظائف حاصل کرنا چاہتے ہیں ، انھیں اپنے وظائف کی عرضیاں اپنے اسکول میں جمع کرنی چاہیے۔

خطرے والے پیشوں میں کام کرنے والے والدین کے بچوں کے لیے:

صفائی نیز صحت کے تعلق سے پر خطر پیشوں سے وابستہ والدین کے بچوں کے لیے پوسٹ میٹرک وظیفہ۔ اس اسکیم کے تحت درج ذیل منتخب طبقات نیز بیت الخلا کو صاف کرنے والے اشخاص(پ پ)اسکیویجنگ روایت میں صفائی کارکنان(پ پ پ)چمڑا رنگنے والا شخص (پ ا) اور چمڑا اتارنے والا شخص،(ا) مین ہول نیز کھلی نالیوں کی صفائی کرنے والا شخص(اپ) کوڑا کرکٹ اٹھانے والے کے بچوں کو میٹرک کے بعد تعلیم حاصل کرنے کے لیے مالی اعانت دی جاتی ہے۔

بنیادی خصوصیات: اس اسکیم کے تحت مالی تعاون کیدو طریقے ہیں یعنی

  • ماہانہ وظیفہ(دس مہینے کے لیے)
  • سالانہ تعاون (اسٹیشنری،یونیفارم وغیرہ جیسے دوسرے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے )
  • امیدواری کے لیے عمر کی کوئی حد مقرّر نہیں اور نہ ہی ذات پات کا کوئی بندھن ہے۔
  • مخصوص طبقے میں اپاہج طلبا کے لیے خصوصی انتظام ہے۔

بابو جگجیون رام ہوسٹل اسکیم

اس اسکیم کا مقصد ثانوی اسکولوں ، اعلیٰ ثانوی اسکولوں، کالجوں اوریونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پسماندہ ذاتوں کے لڑکے لڑکیوں کے لیے ہوسٹل کی سہولیت مہیا کرنا ہے۔

بنیادی خصوصیات صوبائی حکومتوں،متحدہ صوبائی خطے انتظامیہ اور مرکزی نیز صوبائی جامعات؍ تنظیمیں نئے ہوسٹل بھونوں کی تعمیر وتشکیل اور موجودہ ہوسٹل سہولتوں کی توسیع ، دونوں کے ہی مرکزی اعانت کے امیدوار ہیں جبکہ غیر سرکاری تنظیمیں نیز ذاتی طور پر چلائے جا رہے الحاق شدہ جامعات کی صرف مو جودہ ہوسٹل سہولیات کی توسیع کرنے کے لیے اس مالی مدد کے امیدوار ہیں۔

پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے والے طلبا کی قابلیت کا فروغ

اس اسکیم کا مقصد تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ذریعے بنیادی چیزوں کے فروغ کے لیے سہولیات فراہم کرکے پسماندہ طبقے کے طلبا کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔یہ (پ) ان کی تعلیمی کمیوں کو دور کرکے (پ پ) ان کی صلاحیتوں کو فروغ دے کر بہتر کورسز میں ان کے داخلے کو یقینی بنانا(پ پ پ) ان میں خود اعتمادی اور خد کفالت لانا مقصود ہے۔ پسماندہ طبقے کے طالب علم اس اسکیم کے امیدوار ہیں۔

بنیادی خصوصیات پچیس ہزار روپے فی طالب علم سالانہ کے پیکیج کے تعاون سے صوبوں ؍متحدہ خطوں کو سو فی صد مرکزی اعانت فراہم کروانا ہے۔خصوصی وظائف جیسے:

  • تعلیمی وظیفہ
  • ٹرانسپورٹ وظیفہ

ایجنسی:وزارت برائے عدل و انصاف ،حکومت ہندوستان

Last Modified : 1/28/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate