অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)

تعارف

پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)نوجوانوں کے استعداد کی تربیت کے لئے ایک اہم اسکیم ہے۔ اِس کے تحت نصابوں میں اصلاح،بہتر پڑھائی اَور تربیت یافتہ استاد پر خاص زور دیا گیا ہے۔تربیت میں دیگر پہلووں کے ساتھ ہوشمندی اَور  رویہ میں تبدیلی بھی شامل ہے۔

اِس کے تحت ملک کے 24 لاکھ نوجوانوں کو مختلف صنعتوں سے متعلق اسکِل ٹریننگ پانے کا موقع مِلے‌گا۔اِس اسکیم کے تحت اسکِل ٹریننگ پانے والے نوجوانوں کو حکومت کے ذریعے مالی انعام بھی مِلے‌گا۔ ٹریننگ ختم ہونے پر اِن نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے ایک صداقت نامہ دیا جائے‌گا،جو اُن کو روزگار پانے اَور اپنا مستقبل سَنوارنے میں مدد کرے‌گا۔

قَومی استعدادی ترقی کارپوریشن (این ایسں ڈی سی))

نو تشکیل شدہ استعدادی ترقی اَور وزرات کارجوئی قَومی استعدادی ترقی کارپوریشن (این ایس ڈی سی)کے ذریعے سے  اِس پروگرام کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ اِس کے تحت 24 لاکھ نوجوانوں کو تربیت کے دائرے میں لایا جائے‌گا۔استعداد کی تربیت نیشنل اسکِل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف)اَور صنعت کے ذریعے طئے معیاری سطحوں پر منحصر ہوگا۔ پروگرام کے تحت تیسری پارٹی تشخیصی اداروں کے ذریعے تشخیص اَور تصدیق نامہ کی بنیاد پر زیرتربیت کو نقد انعام دیا جائے‌گا۔نقد انعام اوسطاً 8،000 روپۓ فی زیرتربیت ہوگی۔

اِس اسکیم کے مقصد درج ذیل ہیں۔

  • 24 لاکھ نوجوانوں کو اِس کوشل وِکاس یوجنا میں زیرِ ہدف،تربیت دہندہ اَور مالی حمایت میں شامل کرنا
  • اختیاری ادارہ کے ذریعے سے استعدادی تربیت کے دور سے گُزر‌کر مستند ہوئے امیدوار کے لئے مالی انعام۔اوسط مالی انعام فی امیدوار Rs.8000 مقررہ
  • تشخیص اَور تصدیق کی عمل میں معیار بندی (Standardization)کو پرجوش کرنا

دیگر اہم پوائنٹ

  • پردھان منتری  کوشل وِکاس یوجنا کے تحت بنیادی طور پر ملازمت کی منڈی میں پہلی بار داخل ہو رہے لوگوں پر زور ہوگا اَور بالخصوص کلاس 10 اَور 12 کے دوران اسکول چھوڑ گئے طلباء پر دھیان مرکوز کیا جائے‌گا۔
  • اسکیم کی عمل آوری این ایس ڈی سی کے تربیت ساجھےداروں کے ذریعے کیا جائے‌گا۔فی الحال تقریباً 2،300 مراکز کے این ایس ڈی سی کے 187 تربیت ساجھےدار ہیں۔
  • اِن کے علاوہ مرکز اَور ریاستی حکومتوں سے متعلق تربیت فراہم کنندہ اداروں کو بھی اِس اسکیم کے تحت تربیت کے لئے جوڑا جائے‌گا۔
  • تمام تربیت فراہم کنندگان کو اِس اسکیم کے لئے لائق ہونے کے لئے ایک جانچ عمل سے گُزرنا ہوگا۔پی ایم کے وی وائی کے تحت سیکٹر استعداد کی کونسل اَور ریاستی حکومتیں بھی استعداد کے تربیتی پروگراموں کی نگرانی کریں‌گے۔
  • اسکیم کے تحت ایک استعدادی ترقی انتظام اسکیم (ایس ڈی ایم ایس)بھی تیار کی جائے‌گی جو تمام تربیتی مراکز کی تفصيلات اَور تربیت اَور نصاب کی خوبی کی جانچ کرے‌گی اَور اُن کو درج بھی کرے‌گی۔
  • جہاں تَک مُمکِن ہوگا تربیتی عمل میں بایومیٹرِک سسٹم اَور ویڈیو رِکارڈِنگ بھی شامل کی جائے‌گی جو پی ایم کے وی وائی سے معلومات لی جائے‌گی جو پی ایم کے وی وائی کی تاثیر کی تشخیص کی خاص بنیاد ہوں‌گے۔ شکایتوں کے نپٹان کے لئے ایک موثر شکایت تلافی میکنزم بھی شروع کیا جائے‌گا۔
  • اس کے علاوہ پروگرام کی تشہیر کے لئے ایک آن لائن شہری پورٹل بھی شروع کیا جائے‌گا۔
  • نوجوانوں کو استعداد کے میلوں کے ذریعے جُٹایا جائے‌گا اَور اِس کے لِئے مقامی سطح پر ریاستی حکومتوں،مجلس مقامی،پنچایتی راز اداروں اَور طبقہ پر منحصر اداروں کی مدد لی جائے‌گی۔

پی ایم کے وی وائی کے عمل

ایک تربیتی مرکز پائیں

  • پی ایم کے وی وائی کے ذریعے تسلیم شدہ  ایک تربیتی مرکز  تلاشیں،جو آپ کی پسند کا استعدادی ترقی نصاب فراہم کرتا ہو۔
  • اِس ویب سائٹ کا استعمال کریں،کال کریں 08800۔55555 یا اپنے انتخابی حلقہ میں منعقد ہونے والے استعدادی ترقی کیمپ میں حصہ لیں۔
  • لوگوں کو غیر مستند غیر تسلیم شدہ تربیتی مراکز سے ہوشیار رہنے کی انتباہ دی جاتی ہے۔ اگر اِس اسکیم کی کسی طرح سے خلاف ورزی  ہوتی ہے،برائےمہربانی شکایت حل پورٹل کے ذریعے آن لائن شکایت درج کرائیں۔

استعداد سیکھیں

  • اپنی پسند کے اَور اُس نصاب میں داخلہ پائیں جِس کے لِئے آپ لائق ہوں۔
  • امیدواروں کو تربیت اَور تشخیصی فیس بھرنا ہوگا۔
  • داخلہ کے وقت آپ کو اپنا آدھار کارڈ اَور بینک کھاتے کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔
  • کیا آپ کے پاس آدھار کارڈ، بینک کھاتہ نہیں ہے، یا آپ تربیتی فیس بھرنے کے قابل نہیں ہیں ؟ زیادہ معلومات کے لئے ایف اے کیو کلِک کریں۔

داخلہ پائیں

  • آپ پی ایم کے وی وائی کے ذریعے تسلیم شدہ تربیت مراکز پر جو تربیت حاصل کریں‌گے،وہ قَومی ذریعہ معاش معیارات (NOS)اَور کوالیفکیشن پیکس (QPs)کے مطابق ہوگا،جِس کو ہر  ایک روزگار کردار کے لئے سیکٹر اسکِل کاو نسل (8804)پر تیار کیا جاتا ہے۔
  • کِسی SSC نشان پر کلِک کریں اور زیادہ معلومات پائیں۔

تشخیص اَور مصدقہ کروائیں

  • اپنے نصاب کے پُورا ہونے پر آپ کا SSC کے ذریعے منظور شدہ تشخیص ایجنسی کے ذریعے تشخیص کی جائے‌گی۔
  • اَگر آپ تشخیص پاس کر لیتے ہیں اَور آپ کے پاس قانونی آدھار کارڈ ہے،تو آپ کو سرکاری صداقت نامہ اَور اسکِل کارڈ حاصل ہوگا۔
  • امیدوار کئی بار اپنی تشخیص کروا سکتے ہیں،پَر اُنہیں  ہر بار تشخیص فیس بھرنا ہوگی۔

انعام حاصل کریں

  • آپ کو مصدقہ کئے جانے کے عوض میں ایک مالی انعام مِلے‌گا۔
  • یہ انعام سِیدھا آپ کے بینک کھاتے میں جمع کرا دیا جائے‌گا۔
  • امیدوار صرف تبھی یہ انعام پانے کے حق دارا ہو سکتے ہیں،اَگر
  1. اُس کے پاس ایک قانونی بینک کھاتہ ہو اَور مصدقہ کیا گیا ہو۔
  2. اِس سے پہلے مالی انعام نہ مِلا ہو۔
  • مالی انعام سیکٹر کی بنیاد پر اَور روزگار کے کردار کی سطح کی بنیاد پر مختلف ہوں‌گے۔

ماخذ : پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا،حکومتِ حند اَور صحافتی معلومات دفتر۔

Last Modified : 5/4/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate