অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

گومکھاسن یوگ

کردار

گومکھاسن یہ یوگ کرتے وقت جسم کی شکل گائے کے منھ کی مانند ہونے کی وجہ سے اس کو ' گومکھاسن ' کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس کو ' دی  کاؤ پوز ' کہا جاتا ہے۔ گومکھاسن خواتین کے لئے زیادہ فائدےمند مانا جاتا ہے۔

گومکھاسن کا طریقہ

  • سب سے پہلے ایک صاف ستھری اور مسطح جگہ پر ایک دری / چٹائی یا یوگا میٹ بچھا دیں۔
  • سکھاسن یا دنڈاسن میں بیٹھ جائیں۔
  • اب بائیں (لیفٹ) پیر کی ایڑی (اینکل) کو داہنے (رائٹ) کولہے (ہپس) کے پاس رکھئے۔
  • داہنے پیر کو بائیں جانگھ (لیفٹ تھائی) کے اوپر سے کروس کرتے ہوئے اس طرح مستحکم کر کے گھٹنے (نی) ایک دوسرے کے اوپر رہنا چاہئے۔
  • اب بائیں (لیفٹ) ہاتھ کو پیٹھ (بیک) کے پیچھے موڑ‌کر ہتھیلیوں کو اوپر کی طرف لے جایئے۔
  • داہنا ہاتھ (رائیٹ ہینڈ) کو داہنے کندھے (رائٹ شولڈر) پر سیدھا اٹھا لیں اور پیچھےکی طرف گھماتے ہوئے کہنی (ایلبو) سے موڑ‌کر ہاتھوں کو باہمی طور پرباندھ لیں۔ اب دونوں ہاتھو ں کو آہستہ سے اپنی سمت میں کھینچے۔
  • اپنے مڑے ہوئے داہنے ہاتھ کو اوپر کی رطرف اپنی صلاحیت کے مطابق تان‌کر رکھیں۔
  • جسم کو سیدھا رکھیں۔
  • نفس منضبط رکھیں اور اس حالت میں جہاں تک ممکن ہے رکنے کی کوشش کریں۔
  • اس آسن کو ہاتھ اور پیر کو بدل‌کر پانچ بار کریں۔
  • آخر میں آہستہ آہستہ سا نس چھوڑ‌کر حسب ترتیب پھر سے دنڈاسن میں بیٹھ جائیں۔

گومکھاسن کے فوائد

  • یہ آسن کرنے سے جسم سڈول، لچیلا اور دلکش بنتا ہے۔
  • وزن کم کرنے کے لئے یہ آسن کافی فائدے مند ہے۔
  • گومکھاسن ذیابطیس بیماری میں انتہائی فائدہ مند ہیں۔
  • خواتین کے  پستان کو  بڑھانے کے لئے یہ خاص آسن ہے۔


نیچے دئے ہوئے بیماری میں یہ  مفید ہیں

  • گٹھیا
  • سائٹکا
  • بدہضمی
  • قبض
  • دھات کی بیماری
  • بدہضمی
  • پیٹھ درد
  • جنسی خرابی کی شکایت
  • بخار کی بیماری
  • بواسیر

گومکھاسن میں احتیاط

  • کندھے، پیٹھ، گردن، کولہے یا گھٹنوں میں زیادہ پریشانی ہونے پر یہ یوگ نہیں کرنا چاہئے۔
  • یہ آسن کرتے وقت کوئی تکلیف ہونے پر فوراً یوگ کے ماہر یا ڈاکٹر کی صلاح لینی چاہئے۔
  • شروعات میں پیٹھ کے پیچھے دونوں ہاتھوں کو آپس میں نہ پکڑ پانے پر زبردستی نہ کرے۔
  • گومکھاسن کے مشق کے وقت آہستہ آہستہ بڑھانا چاہئے۔


مصنف : ڈاکٹر. پریتوس ترویدی
ماخذ : نروگیکایا

Last Modified : 3/28/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate