অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

کپالبھاتی

جسمانی حالت

کوئی بھی دھیان-مرکوز آسن جیسے سکھاسن/ پدماسن / وجراسن وغیرہ

مشق کا طریقہ

  • سبسے پہلے کسی بھی دھیان-مرکوز آسن میں بیٹھ جائیں۔
  • آنکھیں بند کرکے پورے جسم کو ڈھیلا کر لیں۔
  • دونوں نتھنوں سے گہری سانس لیں اور سینہ  کو پھیلائیں۔
  • دونوں نتھنوں  سے گہری سانس  اندر کھینچتے ہوئے سینے کو پھلائیں۔ پیٹ کے پٹھوں کو دباؤ سے اندر باہر کرتے ہوئے سانس چھوڑیں اور اندر لیں فعال طور پرسانس باہر چھوڑنا اور اندرونی طور پر ٹھنڈی سانس لینی چاہئیے۔
  • کم سے کم تیز سانس کے 30 چکر پورے کرنا چاہئیے۔
  • اس کے بعد گہری سانس  اندر لیتے ہوئے آہستہ آہستہ باہر چھوڑیں۔
  • اس طرح کپالبھاتی کا ایک چکر پورا ہوتا ہے۔
  • اسی طرح ہرایک چکر پورا کرنے کے بعد گہری سانس لینی چاہئیے۔
  • اس مشق کو کم سے کم دو بار اور دوہرانا چاہئیے۔

عمل تنفس

یہ عمل تنفس  پیٹ کے پٹھوں کی مدد سے بنا کسی اضافی دباؤ کے ہونا چاہئیے۔ سانس باہر چھوڑنے کا  عمل سینہ اور کندھے  کے دائرہ میں بنا کسی غیرمناسب دباؤ یا سرگرمی کے ہونا چاہئیے۔ پورے مشق کے وقت سانس  و آہ لمبا آسان طریقے سے ہونا چاہئیے۔

مشق کا دائرہ نمبر

ابتدائی حالت میں 3 دائرے تک مشق کر سکتے ہیں۔ ہرایک دائرے میں 20 نفس نمبر ہونا چاہئیے۔ آہستہ آہستہ مشق بڑھائی جا سکتی ہے۔

فائدہ

  • کپالبھاتی کھوپڑی کو صاف کرتا ہے کف خرابیوں کو ختم کرتا ہے۔
  • یہ زکام، سائنوسائٹس، دمہ اور تنفس نلی سے متعلق انفکشن میں مفید ہے۔
  • یہ پورے جسم کو توانا کرتا ہے اور چہرے کو ملائم اور چمکدار  بنائے رکھتا ہے۔
  • یہ اعصابی نظام  کو متوازن  کر کے طاقتور بناتا ہے، ساتھ ہی نظام-ہاضمہ طاقتور بناتا ہے۔

احتیاط


دل سے متعلق بیماریوں میں، چکر آنا، بلند فشار خون، ناک سے خون گرنا، مرگی، مائگرین اسٹْروک، ہرْنیا اور گیسٹرک السر ہونے کی حالت میں اس مشق کو نہیں کرنا چاہئیے۔
ذرائع: آوروید، یوگ و قدرتی علاج، یونانی،  : سدھا و ہومیوپیتھی (آیوش)، وزارت، حکومت ہند

Last Modified : 4/9/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate