অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

سوچھ بھارت مشن

2019تک صاف ستھرا ہندوستان تیار کرنے کے مقصد سے شروع ہو ئی عوامی تحریک سوچھ بھارت مشن ہے، بابائے قوم مہاتما گاندھی ہمیشہ صفائی ستھرائی پر زور دیتے تھے اور صاف صفائی صحت مند اور خوشحال زندگی کی ضامن ہے اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستانی حکومت نے 2اکتوبر2014 کو سوچھ بھارت مشن شروع کرنے کا منصوبہ بنایا۔ یہ مشن تمام دیہی اور شہری علاقوں کا احاطہ کرے گا۔ مشن کے شہری حصہ پروزیر شہری ترقیات کے ذریعہ عمل درآمد ہوگا جبکہ دیہی حصہ کو وزارت ڈرنکنک واٹر اور

شہری علاقوں کیلئے سوچھ بھارت مشن

اس مشن کا مقصد شہروں کے 1.04 کروڑ گھرانوں کا احاطہ کرتے ہوئے 2.5 لاکھ کمیونٹی بیت الخلاء 2.6 لاکھ پبلک بیت الخلاء اور ہر شہر میں سالڈویسٹ مینجمنٹ نظام کا قیام کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ایسے رہائشی علاقہ جہاں انفرادی طورپر بیت الخلاء کی تعمیر ممکن نہیں ہیں وہاں کمیونٹی بیت الخلاء کی تعمیر کی جائیگی۔ پبلک بیت الخلاء بھی مخصوص علاقوں جیسے سیاحتی مقامات، بازار، بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن وغیرہ پر تعمیر کیئے جائیں گے۔ 4401 شہروں میں 5 سال کے عرصہ میں اس پروگرام پر عمل درآمد ہوگا۔ اس پروگرام پر 62009 کروڑ روپیہ خرچ ہوگا۔ جسمیں سے 14623 کروڑ روپیہ مرکز فراہم کریگا۔ مرکز کے 14623 کروڑ میں سے 7366 کروڑ ویسٹ مینجمنٹ پر 4165 کروڑ انفرادی گھریلو بیت الخلاء 1828 کروڑ عوامی بیداری اور 655

کھلے میں فراغت کو ختم کرنے، حفظان صحت کے لیے مضر بیت الخلاء کو فلش بیت الخلاء سے بدلنے، انسانوں کے ذریعہ فضلے کی صاف صفائی کے خاتمہ، میونسپل ویسٹ مینجمنٹ اور لوگوں میں صحت اور حفظان صحت کے تعلق سے بیداری کی غرض سے یہ پروگرام انجام دیا

سوچھ بھارت مشن (دیہی)

نرمل بھارت ابھیان کی سوچھ بھارت مشن (گرامین) کے نام سے تدوین نوکی گئی ہے۔ اس مشن کا مقصد اگلے 5 سالوں میں ہندوستان کو کھلے میں فراغت سے پاک ملک بنانا ہے۔ اس مشن کے تحت ملک میں 11کروڑ11 لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ چار ہزار کروڑ روپے خرچ کیا جائیگا۔ فضلہ کو حیاتیاتی کھاد اور توانائی کے مختلف نمونوں میں تبدیل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائیگا۔ ہر گرام پنچایت، پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد کی شمولیت کے ساتھ جنگی پیمانے پر اس مشن کو ملک بھر میں نافذ کیا جائیگا۔ اس میں بڑے پیمانے پر دیہی آبادی اور اسکول کے اساتذہ اور طلباء کا استعمال کیا جائیگا

مشن کے حصہ کے طور پر دیہی گھرانے کیلئے انفرادی بیت الخلاء کی تعمیر کا خرچ 10 ہزار سے بڑھاکر 12 ہزار کردیا گیا ہے تاکہ پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اسٹوریج ، ہاتھوں کی صفائی اور بیت الخلاء کی صفائی بھی اسمیں شامل ہوسکے۔ اسطرح کے بیت الخلاء کیلئے مرکزی شیئر9000 روپے جبکہ ریاست کا حصہ 3000روپے ہوگا۔ شمال مشرقی ریاستوں ،جموں کشمیر اور خصوصی درجہ والی ریاستوں کیلئے مرکز کا شیئر10,800 جبکہ ریاستی شیئر1200 روپے ہوگا۔دیگر ذرائع سے اضافی کنٹری بیوشن کی اجازت ہوگی۔

مآخذ:۔ منسٹری آف ڈرنکنگ واٹراینڈ سویج

سوچھ بھارت سوچھ ودیالیہ مہم

سوچھ بھارت سوچھ ودیالیہ مہم مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی ایسی مہم ہے جو 25 ستمبر 2014تا 31 اکتوبر 2015 کے درمیان کیندریہ ودیالیوں اور نوادے ودیالیوں میں منعقد ہونگی اس دوران جو سرگرمیاں انجام دیں جائیں گی وہ اس طرح ہیں:

  • مہاتماگاندھی کی صفائی اور حفظان صحت سے متعلق تعلیمات پر مبنی تقاریر ہر اسکول میں روزآنہ اسمبلی کے دوران طلباء کے ذریعہ پیش کی جائیگی۔
  • کلاس روم،تجربہ گاہ اور لائبریری وغیرہ کی صفائی
  • اسکول میں نصب کسی بھی مجسمہ کی صفائی اور حامل مجسمہ فرد کے ملک کی ترقی میں رول پر گفتگو۔
  • یت الخلاء اور پینے کے پانی کے احاطہ کی صفائی
  • باورچی خانہ کے شیڈ وغیرہ کی صفائی
  • کھیل کے میدان کی صفائی
  • اسکول کے گارڈن کی صفائی اور مینٹیننس
  • اسکول کی بلڈنگ کی سالانہ بشمول مینٹیننس ،داغ دوزی
  • صفائی اور حفظان صحت پر تقریری، تحریری، تصویر سازی مقابلہ جات کا انعقاد
  • صفائی مہم پر نظر رکھنے اور بہتر طورپر انجام دینے کیلئے طلباء کی کابینہ کی

صفائی مہم پر نظر رکھنے اور بہتر طورپر انجام دینے کیلئے طلباء کی کابینہ کی تشکیل اسکے علاوہ اسکولس فلمیں ، شوز، ماڈل سرگرمیاں، تحریری/ڈرائنگ مقابلہ اور دیگر مقابلہ جات، ڈرامے وغیرہ بھی منعقد کریں گے تاکہ صفائی ، بہتر حفظان صحت اور مناسب صاف صفائی کا پیغام عام ہوسکے۔ وزارت نے اسکے علاوہ اسکول میں ہفتہ میں دومرتبہ آدھے گھنٹہ کی صفائی مہم کے انعقاد کی بھی تجویز رکھی ہے جسمیں طلباء، والدین اور کمیونٹی ممبران کو شامل کیا جائیگا

مآخذ:۔ منسٹری آف ڈرنکنگ واٹراینڈ سویج

راشٹریہ سوچھتاکوش

سال 2019تک صاف ستھرے ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے فنڈس کا حصول انسان دوست افراد کے تعاون اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبیلٹی (CSR) فنڈس کو چیانلائیز کرتے ہوئے سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سوچھ بھارت کوش (SBK) قائم کیا گیا۔ اس کوش کے ذریعہ دیہی اور شہری علاقوں میں بشمول اسکولوں کے صفائی کے معیار کو بڑھایا جائیگا۔ اس کوش کا اس طرح کی سرگرمیوں کے لیے شعبہ جاتی وسائل کی فراہمی کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ کارپوریٹ اور انفرادی سطح پر اس میں شرکت کو بڑھانے کی غرض سے جہاں ممکن ہو ٹیکس میں رعایت بھی فراہم کی جائیگی۔© 2006–2019 C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate