অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

پتتاشی پتھر

جگر کے نیچے انگھوٹے کی شکل کاحصہ گال بلیڈر (پتہ) کہلاتا ہے جو عمل انہضام کے لیے ضروری پت رس کو جمع کرتا ہے۔ گال بلیڈر پر ورم سے پتہ سے متعدد بیماریاں واقع ہوتی ہیں۔ پتہ کی بیماریاں اس وقت ہوتی ہیں جبکہ گال اسٹونس بنتے ہیں جو ان روزنوں کو بلاک کردیتے ہیں جو گال بلیڈرس میں کھلتی ہیں پتہ میں موجود کنکریاں گال اسٹونس

یہ دوقسم کی ہوتی ہیں۔

  • کالیسٹرول اسٹونس (چربی دار کنکریاں)
  • پگمنٹ اسٹونس

کالیسٹرول اسٹونس بہت عام ہیں یہ ایک چھوٹے سے اناج کے دانے سے لیکر بڑے گولف کی گیند کی سائز کےہوسکتے ہیں۔

علامات:

  • بدہضمی
  • قے آنا
  • یرقان (پیلا)
  • پیٹ کے اوپری حصہ میں شدید درد
  • پیٹھ کا درد
  • کاندھے کی بلیڈس کے درمیان درد
  • متلی

۔ تشخیص کا طریقہ

  • کچھ ایسی جانچ جن کے انجام دینے سے گال اسٹون (پتہ کے کنکر ) کی تشخیص ہوتی
  • پیٹ کی الٹراسونو گرافی
  • انڈوسکوپی(ERCP)
  • گال بلیڈر ریڈیونیوکلائیڈ اسکین
  • خون کے نمونوں کی جانچ جیسے بلیورین ٹیسٹ ،لیور فنکشن ٹیسٹ، انزائم ٹیس

س کا علاج کس طرح کیا جائے؟

۔سرجری

۔سرجن عام طورپر استعمال ہونے والی تکنیک لیپرواسکوپک گال بلیڈرریموون کا استعمال کرے سرجری کرتاہے۔

میڈیکشن (دوا)

اگرآپ سرجری نہیں کرنا چاہتے ہیں تب کالیسٹرول کے سبب بننے والی کنکریوں کو پگھلانے کیلئے ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ دوائیں پتہ کی کنکریوں کو نکالنے کے لیے کئی سال لینی ہوتی ہیں۔

۔پتہ کی کنکرکے خطرہ کو کم کرنے کیلئے غذائیں

مدد گار غذائیں

 

غذائیں جن سے بچاجائے

کھیرے، سیب، خوبانی، سبزیوں کے رس بیٹ اور ککڑی کے رس، گاجر جگرکی صفائی کیلئے تازہ لہسن میٹھا آلو، پکاہوا ٹماٹر ٹھنڈے پانی کی مچھلی، لیمو، صبح سویرے گرم پانی میں لیمو کا رس نچوڑ کرپئیں

انگور اور نامیاتی انگورکارس

ناریل (تیل کی شکل میں)

اومیگا3 سے مالا مال تیل جیسے پٹ سن اور بانگ

خام شکل میں ترجیحی طورپر ان تیلوں کو سلاد میں شامل کریں۔

زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں

کم چربی والا پنیر

 

انڈے، سور کا گوشت، پیاز، دودھ، پھلیاں، گرد دار میوے، کافی، چربی، مکھن کی طرح کی چربی ، مارجرین، تلی ہوئی اشیاء ، کالی چائے، چاکلیٹ، آئس کریم، دودھ کی اشیاء ، گوبھی ، پھول گوبھی، مولی اور شلجم

گندم اور جو

کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم کریں

پھلیاں

اچار

شراب کا کم سے کم استعمال

مآخذ: پورٹل کنٹنٹ ٹیم

Last Modified : 2/20/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate