অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

دیگر

بِجلی کا جھٹکا

جب متاثر کِسی بِجلی کے آلات یا تار کے پاس بےہوش لیٹا ہو ، تو اِس کو پہچاننا عام طورپر  آسان ہوتا ہے ۔

علاج

  • متاثر کا لمس کرنے سے پہلے بِجلی کی فراہمی کو بند کرنا یاد رکھیں ،
  • اَگر متاثر سانس لے رہا ہو ، تو اُس کو رِکَوری  پوزیشن میں لِٹائیں ،
  • اَگر متاثر نے سانس لینا بند کر دیا ہا ، تو اُس کو منھ سے سانس دینا فوراً شروع کریں اَور دل پر بار بار دَباؤ دیں ،
  • ڈاکٹری مدد کے لئے ایمبولینس بُلائیں ۔

ڈُوبنا

علاج

  • ہوا کا راستہ صاف کریں اَور جانچیں کہ متاثر سانس لے رہا ہے یا نہیں اَور دل دھَڑک رہا ہے یا نہیں ،
  • اَگر متاثر نے سانس لینا بند کر دیا ہو ، تو اُس کو منھ سے سانس دینا فوراً شروع کریں اَور دل پر بار بار دَباؤ دیں ،
  • اَگر متاثر صرف بےہوش ہوا ہو ، تو پانی نِکالنے کے بعد اُس کو رِکَوری پازیشن میں لِٹا دینا چاہئے ،
  • فوراً ایک ڈاکٹر یا ایک ایمبولینس کو بُلائیں ۔

گَلا بند ہونا / دم گھٹنا

جب کِسی شخص کا گَلا بند ہو گیا ہو تو تب تک مداخلت نہ کریں ، جب تک وہ کھانس رہا ہو ۔ اَگر کھانسنے کے باوجوُد سانس کی نالی کی رکاوٹ دور نہیں ہو رہی ہو اَور مریض کو سانس لینے میں بہت دشواری ہو رہی ہو اَور اُس کے چہرے کا رنگ نیلا پڑ رہا ہو اَور وہ بولنے میں لاچار ہو تو اُس سے پوچھیں کہ کیا اُس کا دم گھُٹ رہا ہے ۔ مریض اپنا سر ہِلاکر کہے‌گا ہاں ، لیکِن وہ بول نہیں سکے‌گا ۔ یہ سوال پوچھنا ضروری ہے کیونکہ دل کے دورے کے مریض میں بھی یہی علامات دِکھائی دیتی ہیں لیکِن وہ بول سکتا ہے ۔


صرف حقیقی ہنگامی حالات میں ہی پیٹ پر دَباؤ ڈالیں -

  1. مریض کے پیچھے کھَڑے ہوں اَور اُس کی کمر کے چاروں طرف ہاتھ رکھیں ۔
  2. سب سے پہلے ہتھیلی کو پیٹ پر رکھیں اَور انگوٹھا سے پیٹ کے بیچ میں ناف سے اوپر لیکِن سینہ کی ہڈیوں کے نیچے دَبائیں ۔
  3. اپنی ہتھیلی کو جمائے رکھیں اَور اوپرنیچے کرتے ہوئے تیزی سے اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنی طرف کھینچیں ۔
  4. یہ عمل اُس وقت تَک جاری رکھی جائے ، جب تک مریض کے گَلے میں پھنسی چیز باہر نہ نِکل جائے یا مریض بےہوش نہ ہو جائے ۔


اَگر آپ خود اِس زوال حالت کا مقابلہ کرنے میں قابل نہ ہو رہے ہوں ، تو مریض کو فوراً کِسی معالج کے پاس لے جائیں ۔

ذیابطیس


ذیابطیس ایک طبی حالت ہے جِس میں خون میں شکّر کی مقدار یقینی حالت سے اوپر پہُنچ جاتی ہے ۔ اِس حالت میں ایک شخص بےہوش ہو سکتا ہے اَور یہ تب بھی ہوتا ہے جب خون میں شکّر کی مقدار کم ہو جاتی ہے ۔
تمام انسانوں میں جو شعور ہوتی ہے وہ خون میں شکّر کی مقدار پر انحصار کرتی ہے ۔ لاعلاج ذیابطیس میں خون میں شکّر کی مقدار وقت کے ساتھ بڑھتی جاتی ہے اَور یہ جب اعلیٰ سطح تَک پہُنچ جاتی ہے تو انسان بےہوش ہو جاتا ہے ۔
ذیابطیس کے مریض کے علاج میں انسولِن کے انجکشن لینا دُوسرے طرح کی بے ہوشی ہوتی ہے یا وہ کؤما میں بھی جا سکتا ہے ۔ انسولِن جسم میں خون کو شکّر پہُنچانے کی مقدار کو کم کرتی ہے ۔ اَگر یہ شکّر کو تیزی سے کم کرتا ہے یا زیادہ کم کرتا ہے ، تو متاثر اچانک بےہوش ہو سکتا ہے ، عام طور پر پر یہ کچھ منٹوں یا سیکنڈ کے لئے بھی ہو سکتا ہے ۔ اِس مہلت کے دوران متاثر سمجھ نہ آنے والی آواز ، چِڑچِڑِی اَور کرکش آواز  میں بول سکتا ہے ۔ متاثر شخص کا توجہ سے ٹیسٹ کرنے پر کارڈ یا مےڈِک ایلرٹ بریسلےٹ پایا جا سکتا ہے جو ذیابطیس کی تصدیق کرتا ہے ۔ ایک بار بےہوش ہونے پر وہ کؤما میں چلا جاتا ہے جب تک کہ ڈاکٹر کے ذریعے علاج نہیں کیا جاتا ہے ۔

احتیاط

  • سمجھ نہ آنے والی زبان یا چِڑچِڑِی زبان بولنے کے دوران شکّر منھ سے دی جا سکتی ہے ، لیکِن جب متاثر ایک بار بےہوش ہو جاتا ہے ، تو منھ سے کچھ بھی نہیں دیا جانا چاہئے اَور ڈاکٹر کو بُلاکر اُس کو ہسپتال پہُنچانا چاہئے ،
  • ایک بار جب متاثر بےہوش ہو جاتا ہے ، تو اُس کو ہوش میں آنے والی حالت میں لِٹا دینا چاہئے اَور اُن کو صاف ہوا دیں ۔
  • جب متاثر بےہوش ہوں ، تو اُس کو اَکیلا نہ چھوڑیں ۔


ذیابطیس کے بارے میں زیادہ معلومات کے لئے یہاں کلِک کریں ۔

ماخذ : پورٹل موضوع مواد ٹیم

Last Modified : 10/13/2019



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate