অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

بے ہوشی ، کپکپی اَور لُو لگنا

بے ہوشی ، کپکپی اَور لُو لگنا

بے ہوشی

  • ہوش کھونے سے پہلے مریض شکایت کر سکتا ہے ۔
    1. ۔سِر کا سُنّ ہونا
    2. ۔کمزوری
    3. ۔متلی
    4. ۔جلد کا رنگ پھیکا پڑنا
  • اَگر کوئی شخص بےہوش ہو رہا ہو ، تو اُس کو
    1. ۔آگے کی طرف جھُکنا چاہئے
    2. ۔سِر کو گھٹنوں میں لینے کی کوشش کرنی چاہئے

    چُونکہ سر دل سے نیچے ہو جائے‌گا ، اس لئے خون دماغ میں جائے‌گا ۔
  • جب مریض بےہوش ہو جائے
    1. ۔مریض کے سر کو نیچے اَور پیر کو اوپر کی طرف رکھیں
    2. ۔تنگ  کپڑوں کو ڈھیلا کر دیں
    3. ۔چہرہ اَور گردن پر ٹھَنڈا اَور بھیگا کپڑا رکھیں

    زیادہ تر معاملات میں اِس حالت میں رکھا گیا مریض کچھ دیر بعد ہوش میں آ جاتا ہے ۔ یہ مقررہ کریں کہ مریض کو پوری طرح ہوش آ گیا ہے ۔ اِس کے لِئے اُس سے سوال کریں اَور اُس کی پہچان پوچھیں ۔ کِسی معالج سے صلاح لینا ہمیشہ فائدہ مند ہوتا ہے ۔

کپکپی

کپکپی یا تھرتھراہٹ ( تیز ، بے قاعدہ یا پٹھوں میں سکڑن ) مرگی یا اچانک بیمار پڑنے کی وجہ سے ہو سکتی ہے ۔ اَگر مریض سانس لینا بند کر دے ، تو خطرناک ہو سکتا ہے ۔ ایسے معاملات میں معالج کی صلاح لینے کی سفارش کی جاتی ہے ۔

علامت

  • پُٹھے سخت ہو جاتے ہیں اور پھر اُس میں جھٹکے آتے ہیں ۔
  • مریض اپنی زبان کاٹ سکتا ہے یا سانس لینا بند کر سکتا ہے ۔
  • چہرہ اَور زبان کا رنگ نیلا پڑ سکتا ہے ۔
  • منھ سے بہت زیادہ جھاگ نِکلنے لگتا ہے ۔

علاج

  • مریض کے پاس سے ٹھوس چیزیں ہٹا دیں اَور اُس کے سر کے نیچے کوئی نازک چیز رکھیں ۔
  • دانتوں کے درمیان یا مریض کے منھ میں کچھ نہ رکھیں ۔
  • مریض کو کوئی مائع مادہ نہ پِلائیں ۔
  • اَگر مریض کی سانس بند ہو ، تو دیکھیں کی اُس کی نفس نالی کھُلی ہے اَور اُس کو بناوٹی سانس دیں ۔
  • پرسکون رہیں اَور مدد آنے تَک مریض کو آرام دہ حالت میں رکھیں ۔
  • کپکپی کے زیادہ تر معاملات کے بعد مریض بےہوش ہو جاتا ہے یا تھوڑی دیر بعد پھر سے کمپکپی شروع ہو جاتی ہے ۔


جتنی جلدی مُمکِن ہو ، مریض کو معالج کے پاس لے جائیں ۔

لُو لگنا

  • مریض کے جسم کو فوراً ٹھَنڈا کریں ۔
  • اَگر مُمکِن ہو ، تو اُس کو ٹھَنڈے پانی میں لِٹا دیں یا اُس کے جسم پر ٹھَنڈا بھیگا ہوا کپڑا لپیٹیں یا اُس کے جسم کو ٹھَنڈے پانی سے پوچھیں ، جسم پر برف رگڑیں یا ٹھَنڈا پےک سے سیکیں ۔
  • جب مریض کے جسم کا درجۂ حرارت 101 ڈگری فارینہائٹ کے آس پاس پہُنچ جائے ، تو اُس کو ایک ٹھَنڈے کمرے میں آرام سے سُلا دیں ۔
  • اَگر درجۂ حرارت پھر سے بڑھنے لگے ، تو اُس کو ٹھَنڈا کرنے کا عمل دوہرائیں ۔
  • اَگر وہ پانی پینے لائق ہو ، تو پانی پِلائیں ۔
  • مریض کو کوئی دوا نہ دیں ۔
  • معالج کی صلاح لیں ۔

ماخذ : پورٹل موضوع مواد ٹیم

Last Modified : 10/13/2019



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate