ہندوستان میں جنگلات
جنگلات ایک نازک ترین قدرتی ذریعہ ہے اورہمیشہ سے انسانی زندگی کا مرکز رہا ہے۔ جنگلات قابل تجدید خام اشیاء اور توانائی فراہم کرتے ہیں۔ تازگی اور آرام کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ ہوا کی کوالیٹی میں ا ضافہ کرتے ہیں اور غربت کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ 2013کے مطابق جنگلات ہندوستان کے جغرافیائی رقبہ کے 21.23حصہ پر محیط ہیں جس میں سے 2.78فیصد درختوں کا کور شامل نہیں ہے۔ فاریسٹ سروے آف انڈیا (FSI)، 1987سے ملک میں فاریسٹ کور کی دوسالہ تجزیاتی رپورٹ کی سیریز شائع کررہا ہےانڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ ملک کے جنگلاتی ذرائع کی ایک منظورشدہ مستند رپورٹ ہ
جنگل رپورٹ 2013 کے بھارت ریاست
دی انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ 2013اس سیریز کی 13ویں رپورٹ ہے۔ یہ رپورٹ اکتوبر2010 سے جنوری 2012 تک کم از کم ایک ہیکٹر 31رقبہ کی نقشہ/تصویر کشی کی صلاحیت رکھنے والے 23.5ریزولیشن والے ملکی ذرائع سٹیلائٹIIکے L755-IIIسینر ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ ان سٹیلائٹ کی تاویلات کے پیچھے وسیع تر اور سخت ترین زمینی سچائیاں وابستہ ہیں ۔ اسکے علاوہ فیلڈپارٹیوں کے ذریعہ جمع کردہ پیریوڈک گراونڈ ڈیٹا اور دیگر پہلو بہ پہلو ذرائع سے حاصل معلومات اس تاویلی شکل کی حقانیت میں اضافہ کیلئے استعمال کی گئی ہے۔ موجودہ رپورٹ میں تبدیل شدہ ریکارڈس کا جائزہ پچھلی رپورٹ کے ساتھ موازنہ کرکے لیا گیا جو ISF12-2011ہے۔.
دی انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ 2013فاریسٹ کور، ٹری کور، سدا بہار/ساحلی جنگلاتی کور اور جنگلات کے اندر اور باہر بڑھتے ہوئے اسٹاک پر مشتمل ہے فاریسٹ کورپر موضوعی معلومات جیسےپہاڑی اضلاع، قبائلی اضلاع، اور نارتھ ایسٹ کا علاقہ اس رپورٹ علحٰدہ سے دیا گیا ہے رپورٹ میں تمام ریاستوں اور اضلاع کا حالیہ تجزیہ اور پچھلے تجزیہ کے حساب سے فوریسٹ کورس کی تبدیلیوں کو بھی پیش کیا گیا ہے۔
نمایاں مشاہدات
- ملک کا مجموعی فوریسٹ کور اورٹری کور 78.92ملین ہیکڑ ہے جو ملک کے حالیہ جغرافیائی رقبہ کے لحاظ سے 24.01فیصد ہے، 2011کے تجزیہ کے تقابل میں اس مرتبہ ملک کے فاریسٹ کورمیں5871مربع کلو میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر فاریسٹ کور میں اضافہ، جنگلات سے باہر کے علاقہ میں کھلے فاریسٹ کیٹگری میں دیکھا گیا۔ .
- سب سے فاریسٹ کورس میں اضافہ مغربی بنگال میں (3810 مربع کلو میٹر) اسکے بعد اڑیشہ (1444 مربع کلو میٹر) اور کیرالا(622 مربع کلو میٹر) دیکھا گیا۔
- رقبہ کے لحاظ سے ملک میں مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ 77522 مربع کلو میٹر فاریسٹ کور ہے جسکے بعد اروناچل پردیش ہے جس کا فاریسٹ کور 67321 مربع کلو میٹر ہے۔
- فیصد کے لحاظ سے مکمل جغرافیائی رقبہ کا سب سے زیادہ 77522مربع فاریسٹ کورمیزورم میں ہے جس کے بعد لکش دیپ کا نمبر ہے جس کا رقبہ 84.56 فیصد ہے۔
- 15 ریاستوں /مرکز کے زیر انصرام علاقوں کا 33 فیصد سے زائد جغرافیائی رقبہ فوریسٹ کور کے تحت آتا ہے ان ریاستوں/یوٹیز میں سے 8ریاستیں میزورم ، لکش دیپ، انڈومان نکوبار، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، میگھالیہ، منی پور اور تری پورہ میں 75 فیصد سے زائد فوریسٹ کور ہے جبکہ 7 ریاستوں گوا ، سکم، کیرالا،اترکھنڈ، داورانگر حویلی، چھتیس گڑھ اور آسام کا فوریسٹ کور 33 تا 75 فیصد کے درمیان ہے۔
- ہندوستان کے جنگلاتی اور درختوں کا مجموعی بڑھتا ہوا اسٹاک جنگلات کے باہر 5658.046ملین کم (cum) جو جنگلات کے اندر4173.362 ملین کم (cum) اور جنگلات کے باہر 1484.68 ملین کم (cum) پر مشتمل ہے۔
- ملک کے جنگلات میں کاربن کے مجموعی ذخیرہ کا تخمینہ 6941 ملین ٹن لگایا گیا ہے سال 2004 کی رپورٹ جو ISFR-2011 میں درج ہے کہ بالمقابل اس مرتبہ کاربن کے ذخیرہ میں 278 ملین ٹن کا اضافہ دیکھا گیا۔
مکمل رپورٹ تک پہنچنے کیلے کلک کیجیے www.fsi.nic.in
Last Modified : 4/13/2020
0 ratings and 0 comments
Roll over stars then click to rate.
© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.