دیہی توانائی ضروریات کےعمل کا خواتین ایک پیدائشی /لازمی حصہ ہے کیونکہ وہ وسیع تر سہولیات کی فراہمی میں مصروف ہوتی ہیں جیسے کہ گھریلو ضروریات کیلئے صاف اور کافی پانی کی فراہمی، مویشیوں کیلئے چارہ، زرعی کام اور متعدد سرگرمیاں۔ خواتین اور توانائی میں کافی مضبوط رشتہ ہے کیونکہ وہی وسائل اور اسکے استعمال کیلئے زیادہ کام کرتی ہیں۔ توانائی کی محدود فراہمی ایک مسئلہ ہے اسکے غلط اثرات خواتین پر مرتبت ہوتے ہیں بالخصوص دیہی علاقہ میں یہ بالکل عام ہے کہ خواتین اپنے گھر کے کاموں کیلئے ایندھن کی فراہمی کی خاطر بڑی مقدار میں وقت خرچ کرتی ہیں اور جسمانی کام کرتی ہیں اسکے لیے وہ لمبے فاصلہ سے بڑا بوجھ لانے کیلئے خودہی بوجھ ڈھوتی ہیں اور ایسا وہ صحت اور حفاظت کیلئے بڑے خطرہ کے درمیان کرتی ہے۔ ایسے معاملات جہاں لکڑی کا ایندھن کم مقدار میں فراہم ہو کھانے کی عادتیں بدلتی ہیں جس سے غذائی ضروریات پر اثر پڑتا ہے۔ دیگر طبی نقصانات کھڑے ہوتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ خواتین زیادہ تر کھانا پکانے کا کام کرتی ہے وہ اور انکے چھوٹے بچوں کو بڑی مقدار میں دھوئیں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ متعدد امراض تنفس کا شکار ہوتے ہیں توانائی خدمات کی کمی بالراست طور پر غربت کے بڑے اجزاءبشمول ناکافی حفظان صحت ، کم تعلیمی استعداد اور محدود ملازمتوں کے مواقعوں سے جڑی ہوئی ہیں۔ خواتین
گھریلو کام کاج میں ہرعورت کم ازکم 8 گھنٹہ صرف کرتی ہیں جبکہ انکے چھوٹے بچے بھی ان ہی کے ساتھ ہوتے ہیں روایتی اسٹو میں بائیو ماس کا غیر معقول استعمال ناکافی ونٹیلیشن سے ملکر صحت کے سنگین مسائل کا سبب بنتے ہیں اور اس سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہی متاثر ہوتے ہیں۔.
نمبر |
فیصد |
|||||
|
کل |
دیہی |
شہری |
کل |
دیہی |
شہری |
رانوں کی کل تعداد |
24,66,92,667 |
16,78,26,730 |
7,88,65,937 |
100.0 |
100.0 |
100.0 |
جلانے کی لکڑی |
12,08,34,388 |
10,49,63,972 |
1,58,70,416 |
49.0 |
62.5 |
20.1 |
فصل کی تلچھٹ |
2,18,36,915 |
2,06,96,938 |
11,39,977 |
8.9 |
12.3 |
1.4 |
گوبر کی پولی/گائے کا |
1,96,09,328 |
1,82,52,466 |
13,56,862 |
7.9 |
10.9 |
1.7 |
کوئلہ،بھورا کوئلہ،لکڑی کا کوئلہ |
35,77,035 |
12,98,968 |
22,78,067 |
1.4 |
0.8 |
2.9 |
کیروسین |
71,64,589 |
12,29,476 |
59,35,113 |
2.9 |
0.7 |
7.5 |
ایل پی جی /پی این جی |
7,04,22,883 |
1,91,37,351 |
5,12,85,532 |
28.5 |
11.4 |
65.0 |
بجلی |
2,35,527 |
1,18,030 |
1,17,497 |
0.1 |
0.1 |
0.1 |
بائیو گیس |
10,18,978 |
6,94,384 |
3,24,594 |
0.4 |
0.4 |
0.4 |
کوئی بھی دیگر |
11,96,059 |
10,40,538 |
1,55,521 |
0.5 |
0.6 |
0.2 |
نہ پکانے والے |
7,96,965 |
3,94,607 |
4,02,358 |
0.3 |
0.2 |
0.5 |
Source : House listing and Housing Census Data Highlights – 2011, Census of India
دیہی علاقہ کے 62فیصد گھرانے کھانا پکانے کے ایندھن کے ذریعہ کے طورپر لکڑی کا استعمال کرتے ہیں خواتین عام طورپر ایندھن کی لکڑی اور پتوں کا بھوسہ جمع کرنے کیلے کم ازکم 8گھنٹہ خرچ کرتی ہیں اسی لیے انہیں دیگر منافع بخش کاموں کیلے وقت ہی نہیں ملتا۔ بڑے پیمانے پر بچے بھی لکڑی کا ایندھن جمع کرتے ہیں اسی کی وجہ سے اسکولوں میں کم طلباء ہوتے ہیں اور بچوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ دیہی علاقوں میں کھاناپکانے اور روشنی کے ذریعہ کے طورپر کیروسین کا بھی بڑے پیمانہ پر استعمال ہوتا ہے۔ کیروسین نہ صرف مہنگا ہے بلکہ کیروسین کے استعمال سے صحت بھی خراب ہوتی ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ کیروسین سے ہونےوالی انڈورآلودگی کے سبب عمل تنفس کے بڑے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ حادثاتی آگ کے نتیجہ میں اموات بھی ایک عام بات ہے بالخصوص تنگ اور محدود علاقوں میں۔.
حال حال تک درون خانہ ہوائی آلودگی کے صحت پر اثرات پر سائنسدان طبقہ نے کم ہی توجہ کی ہے۔ درون خانہ آلودگی کے ذرائع جو گیسوں کا اخراج کرتے ہیں یا ہوا کے ذرات مکانات میں درون خانہ ہوا کی کوالیٹی کے مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔ ناکافی وینٹلیشن درون خانہ آلودگی کی سطح میں اضافہ کرتے ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ ان ونٹیلیشن کے ذریعہ باہر سے ضروری تازہ ہوا اندر نہیں آتی جو اندر کی ہوا کو معتدل کرسکتی یا پھر اندر کی آلودہ ہوا باہر نہیں لے جاپاتے۔ زیادہ درجہ حرارت اور کثافت کی سطح بھی آلودگی کے عوامل کے ارتکاز میں اضافہ کرتے ہیں۔ درون خانہ نجاستیں/آلودگی کے عوامل کئی طرح کے ذرائع سے باہر لائے جاسکتے ہیں دیہی علاقوں میں گرم کرنے کھانا پکانے اور تمباکو نوشی جسے احتراقی عمل سے صحت پر اثرات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
درون خانہ ہوائی آلودگی یا تو عمارت کے اندر ہی سے شروع ہوتی ہے یا پھر باہر سے لائی جاتی ہے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ ،اور کاربن مونو آکسائیڈ کے علاوہ متعدد ایسے آلودگی پیدا کرنے والے عوامل ہیں جو بند مقامات/جگہوں میں ہوا کی کوالیٹی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔بالخصوص ترقی پذیر ممالک جیسے ہندوستان میں دیہی علاقوں کو خراب درون خانہ ہوائی کوالیٹی جیسے بڑے خطرہ کا سامنا ہے جہا ںکم از کم 3.5ملین آبادی ابھی بھی کھانا پکانے اور گرم کرنے کیلے روایتی ایندھنوں جیسے جلانے کی لکڑی، کوئلہ اور گوبر کی پولیوں پر انحصار کرتی ہیں۔ اسطرح کے اشیاء کے جلنے سے گھر کے گھیرا بند علاقہ میں بڑی مقدار میں دھواں اور دیگر آلودگی پیدا کرنے والے عوامل پیدا ہوتے ہیں جسکے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر نقصان کا خدشہ ہوتا ہے خواتین اور بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ وہ مکان کے اندر زیادہ وقت گذارتے ہیں اور دھوئیں کے زیر اثر آتے ہیں۔
درون خانہ خراب ہوائی کوالیٹی کی وجہ سے شدید قسم کے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ذیل میں چند کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
توانائی پر چلنے والے غیر دھوئیں دار چولھوں کا استعمال اور صاف ایندھن جیسے سولار بائیو گیس ایسے قابل حل ہیں جنکا اثرکافی بڑے پیمانے پر بڑھ رہا ہے۔.
مآخذ: InDG
Last Modified : 2/18/2020