অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

زراعت میں توانائی کی بچت

زراعت میں توانائی کی بچت

زراعت میں توانائی کا استعمال بنیادی طورپر آب پاشی یا دیگر کاموں کے لیے پانی کو پمپ کرنے میں ہوتا ہے۔ چھوٹی بڑی درستی کے ساتھ، پمپ کو ISIنشان زدہ پمپ سے بدلنے کے سبب ان کی صلاحیت میں 25تا 35فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔زرعی

پمپ کے استعمال کے دوران توانائی کی بچت کے گر۔

چھوٹی بڑی درستی کے ساتھ، پمپ سیٹ کو ISIپمپ سیٹ سے بدلنے کے سبب انکی صلاحیت میں 25تا35فیصد اضافہ ممکن ہے۔
بڑے والوکی مددسے بجلی ڈیزل کی بچت ہوتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے کم تیل اور قوت سے پانی کو کنویں سے نکالا جاسکتا ہے۔
کم تعداد میں بینڈس کا استعمال اور پائپ میں فیٹنگ سے زیادہ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔
معیاری بینڈس کے بالمقابل شارپ بینڈس کے استعمال سے 70فیصد زائد فرکشنل نقصان ہوتا ہے۔
پائپ کی اونچائی کو 2میٹر کم کرکے ایک کسان ہر ماہ 15لیٹر ڈیزل بچاسکتا ہے، کنویں میں پانی کی سطح سے 10فٹ سے کم اونچائی پر پمپ کی تنصیب سے پمپ کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
توانائی کی بچت اور 20فیصد بجلی کی بچت کیلئے بہتر کوالیٹی کے پی وی سی سکشن پائپ استعمال کرنا چاہیئے۔
مینوفیکچرر کی ہدایت کے مطابق پمپ سیٹ کو باقاعدہ (Oil)اور گریس لگانا چاہیئے۔
آئی ایس آئی نشان زد صحیح اہلیت کے کیاپیسیٹرس موٹر کے ساتھ استعمال کرنے چاہیئے تاکہ پاور اور وولٹیج میں اضافہ ہو، اس سے بجلی کی بھی بچت ہوگی۔
دن کے وقت میں کنویں کے لائٹ بند کردیجیے۔

ماخذ:۔ انرجی کنزرویشن مشن

Last Modified : 3/24/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate