অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

10th کے معیار کے بعد داخلی دروازے کے امتحانات

دسویں کے بعد کیا؟

اگرآپ بھی ان طلباء میں سے ایک ہیں جو دسویں کے بعد صحیح راستہ کے انتخاب کے سلسلہ میں الجھن میں مبتلاء ہیں کوئی فکر کی بات نہیں۔ ہم آپکی صحیح راستہ چننے میں مدد کریں گے۔

آپکی پسند، ناپسند، شوق، آپکے پسندیدہ مضامین کی نشان دہی اور سب سے اہم ترین چیز مقاصد کے حصول کے سخت محنت کے بعد آپکو آپکی اسٹریم منتخب کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے

۔ ہندوستان میں کیرئر کے انتخاب کے کئی راستہ طلباء کو میسر ہیں۔ ذیل میں ان اسٹریم کی فہرست ہے جو طلباء چن سکتے ہیں۔

  • آرٹس
  • کامرس
  • سائنس

آرٹس

آرٹ اسٹریم میں متعدد میدان ہیں جن سے انتخاب کیا جاسکتا ہے اس اسٹریم میں مضامین جیسے انگلش، ہندی ، تاریخ ، جغرافیہ، سیاسیات، نفسیات، سنسکرت اور سماجیات اعلیٰ ثانوی سطح پر موجود ہے لیکن انگریزی اور ایک جدید ہندوستانی زبان کو بحیثیت لازمی مضامین چننے کے بعد 4 اضافی لازمی مضامین منتخب کرنے ہوتے ہیں۔ اگر آپ ماس میڈیا، صحافت، انسانی نفسیات، تاریخ ، جغرافیہ، سیاسیات، ادب، لسانیات، سماجیات، سماجی خدمات، انسانی وسائل، معاشیات لینا چاہتے ہیں یہ آپکے لیے آپشنل موضوعات ہیں۔

سائنس

اسمیں دوکیرئر کی چوائس موجود ہیں انجینئرنگ اور میڈیکل سائنس انجینئرنگ میں آپکو کانسپٹ تصورات کو سمجھنا ہوتا ہے جبکہ میڈیکل میں انہیں ذہن نشین کرنا/یاد کرنا ہوتا ہے۔ انجینئرنگ میں تجزیاتی سونچ اور گراسپنگ پاور کی ضرورت ہے جبکہ میڈیسن کے لیے یادرکھنے اور سیکھنے کی صلاحیت درکار ہوتی ہے۔

ان دونوں کورسس کیلئے مشترکہ مضامین ، طبعیات، ریاضی، کیمیاء، سنسکرت اور انگلش اگر آپ میڈیشن کو انجینئرنگ کی جگہ چنتے ہیں تب آپکو اوپر بیان کردہ مضامین کے علاوہ حیاتیات بھی لینا ہوتا ہے۔ انجینئرنگ کیلے آپ کو منتخب کرنا ہوگا MPC اور میڈیسن کیلے Bipc

کامرس

اس اسٹریم کے دواہم مضامین بزنس اسٹڈیز اور اکانٹنسی ہیں ۔۔پر طالب علم کو اسٹڈی کرنی ہوتی ہے اور دیگر دومضامین اختیاری ہیں طلباء ریاضی، شماریات، معاشیات سے لیکر تاریخ، جغرافیہ، سیاسیات وغیرہ میں سے منتخب کرسکتے ہیں ان دواضافی مضامین کیلے بی کام، بی بی اے، بی ایم ایس، جی جی ایم ، سی ایف اے ، سی اے، آئی سی ڈبلیو اے سی ایف بی وغیرہ کورس میں طلباء داخلہ لے سکتے ہیں۔

اوپر بیان کردہ اسٹریمس کے علاوہ بھی بہت سی اسٹریمس ہیں جنکا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

یشہ وارانہ کورسس

اس اسٹریم کے تحت انٹیرئیر ڈیزاننگ فائر اینڈ سیفٹی سائبرلاز، جیولری، ڈیزائنگ ،فیشن ڈیزاننگ وغیرہ آتے ہیں۔

پالی ٹیکنک کورسس

وہ طلباء جو پالی ٹیکنک ڈپلومہ رکھتے ہیں انہیں تکنیکی ڈگری کورسس کے راست دوسرے سال میں انٹرنس اگزام کے ذریعہ داخلہ ملتا ہے وہ مضامین جو طلباء نے پالی ٹیکنک میں سیکھے وہی مضامین انجینئرنگ میں ہوتے ہیں اور وہ اپنا انجینئرنگ کورس کم اخراجات میں مکمل کرسکتے ہیں۔

اس کورسس کی مدت 10 ویں کے بعد 3سال ہوتی ہے۔

ابھی بھی تذبذب کا شکار ہیں کہ کیا کورس لیا جائے۔

تمام متبادلات کا جائزہ لیجیے انہیں تولیئے اور اس اسٹریم کا انتخاب کیجیے جو آپکو ججتی ہو۔ اور اگرآپ یہ محسوس کریں کتاب نے ایک مخصوص فیلڈ کا انتخاب کرکے غلطی کی ہے تب زیادہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ 12 ویں کے بعد بھی آپ کو متعدد متبادلات {اختیارات} حاصل ہیں آپ قانون ، اسپورٹس، ماس کمیونکیشن وغیرہ کا آپکے ذوق کے حساب سے انتخاب کرسکتے ہیں۔

آل دی بیسٹ

مآخذاسنیہا ، اسٹوڈنٹ والنٹیر، وکاس پیڈیا پورٹل

آندھراپردیش اور تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے اقامتی جونیر کالجس میں انٹر سال اول میں داخلہ کے خواہشمند ہیں داخلہ کے لیے درکار TSRJC/APRJC کامن انٹرنس ٹیسٹ کے ذریعہ آن لائن درخوات تلنگانہ کیلے http://tsrjdc.cgg.gov.in/ اور (آندھرا کیلے)http://aprs.cgg.gov.in ویب سائٹ پروزٹ کرکے کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ میں 4 اقامتی جونیر کالجس جبکہ آندھرا میں 10 اقامتی جونیر کالجس ہیں۔

امتحان فیسRs 150

اہلیت

  • امیدوار ہندوستان کا شہری ہو اور اس نے اپنی تعلیم تلنگانہ میں TSRTC کیلے اور آندھرا پردیش میں APRJCکیلے حاصل کی ہو۔
  • امیدوار نے کم ازکم 6'GPA حاصل کیے ہو جبکہ sc' st'Bc اور اقلیتی امیدوار نے کم ازکم 5' GPA ایس ایس سی یا اسکے مساوی امتحا ن میں حاصل کیئے ہوں۔ تمام امیدواروں کے لیے انگلش میں 4'GPAحاصل کرنا ضروری ہے۔
  • تعلیمی سال کے مارچ/اپریل میں منعقدہ پہلے ہی ائیمپٹ میں امیدوار کا اہیلتی امتحان پاس ہونا ضروری ہے۔ اس سے قبل کے تعلیمی سال میں کامیاب طلباء اسکے اہل نہیں ہیں انہیں درخواست داخل نہیں کرنی چاہیئے۔

کسطرح درخواست کی جائے اور درخواست کی آخری تاریخ کیلے برائے مہربانی درج ذیل لنکس پروزٹ کیجیے

10 ویں کے بعد ملازمت کے مواقع

مآخذ: پورٹل کنسٹنٹ ڈیولمپنٹ ٹیم

Last Modified : 2/16/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate