سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (CBSE) کے تیار کردہ قومی سطحی مقابلہ جاتی امتحانات کے ذریعہ جواہر نوادے ودیالیوں میں داخلہ دیئے جاتے ہیں۔
داخلہ کا طریقہ کار
جواہر نوادے ودیالیوں میں داخلہ جواہر نوادے ودیالیہ سلیکشن ۔۔کےذریعہ دیئے جاتے ہیں۔ داخلہ جاتی امتحانات میں شرکت سے قبل طلباء کو متعدد اہلیتی شرائط کو پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ طلباء جو سلیکشن سیٹ کامیاب کرلتیے ہیں انہیں کچھ اور ڈاکیومنٹس ثبوت کے طور پر پیش کرنے ہوتے ہیں۔
کلاس نہم اور گیارہوں میں خالی نشستوں کیلے داخلہ علاقائی سطح کے امتحانات/ اس سے قبل کے اہلیتی امتحان میں نمبرات کی بنیاد پر کیا جاتا ہےنواُدے ودیالیہ میں تعلیم مفت دی جاتی ہے۔
کل نشستوں کی 75 فیصد نشستیں دیہی علاقوں کے بچوں کیلے اور کم ازکم 33 فیصد نشستیں لڑکیوں کیلے مختص ہوتی ہیں۔ شیڈول کا سٹ (ایس سی) شیڈول ٹرابس (ایس ٹی) کے لیے بھی بالترتیب 15 فیصد اور 7.5 فیص نشستیں مختص ہوتی ہیں۔ ہر ضلع میں ایک جواہر نوادے ودیالیہ قائم کرنے کی اسکیم اختیار کی گئی ہے۔
درخواست سلیکشن کے عمل اور مزید تفصیلات کیلے مزید معلومات کیلے ویب سائٹ پروزٹ کیجیے
navodaya.nic.in
کیندریہ ودیالیہ میں داخلہ کے لیے درج ذیل رہنما ہدایات جاری کی گئیں جو تعلیمی سال 2007-2008 سے نافذ العمل ہیں۔
داخلہ کا عمل
فروری کے پہلے ہفتہ میں کلسٹرلیول پر مقامی اخبارات میں داخلہ شیڈول برائے رجسٹریشن وغیرہ کے ساتھ علاقائی آفس اشتہار شائع کرتا ہے اور کیندریہ ودیالیہ میں بچوں کو داخلہ کیلئے دعوت دی جاتی ہے۔ یہ اشتہار بتاتے ہیں کہ کیندریہ ودیالیہ میں داخلہ صرف مرکزی حکومت کے ملازمین تک محدود نہیں ہوتے بلکہ تمام کیلے کھلے ہوتے ہیں صرف چند ہی ترجیحات طے ہوتی ہیں جس کے تحت مختلف زمروں کے بچوں کو داخلہ میں ترجیح دی جاتی ہے۔ای سی ایس ٹی اور جسمانی طورپر معذور بچوں کے لیے بھی مختص کردہ نشستوں کی نشان دہی کی جانی چاہیے۔
درخواست وسلکشن پروسس اور مزید تفصیلات کیلے وزٹ کیجیے۔
http://kvsangathan.nic.in/AdmissionGuideLine.aspx
ملک میں بہترین اسکولس کے معیار کے مطابق تعلیمی سربلندی کی ہمت افزائی کرنا سینٹرل اکیڈمی کا مقصد ہے۔ پروجیکٹ ورک اور دیگر قیمتی اقدامات جیسے جدید تدریس اور ڈلیوری میتھڈس کے ذریعہ طلباء میں علم کی پیاس پیدا کرنا اور اسی کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانہ پر غیر نصابی سرگرمیوں کو اختیار کرنا تاکہ طلباء کو ہمہ پہلو اور مکمل تعلیم فراہم ہوسکے۔
مزید معلومات کیلے وزٹ کیجیے
http://www.centralacademyschools.org/htm/admission.htm
Last Modified : 2/17/2020