অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

موبائیل گورننس

تعارف

موبائیل گورننس، ای گورننس کا نائب ڈومین ہے۔ یہ موبائیل ٹیکنالوجی کے ذریعہ موبائیل جیسے آلات کا استعمال کرتے ہوئے عوام تک سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ خدمات رابط اور اشتراک کے لیے روایتی فزیکل نٹ ورکس کی ضرورت کو بائے پاس کرتے ہوئے فراہم کی جاسکتی ہیں۔ ہندوستان /ایشیائی ممالک مین زیادہ تر دیہی علاقوں تک موبائیل خدمات سستی اور قابل رسائی ہیں۔

بڑھتی ہوئی موبائیل فون تک رسائی اور لاکھوں استعمال کرنے والے افراد کے سبب حکومت ای گورننس خدمات کی فراہمی کیلے موبائیل فون کے استعمال کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں حکومت نے دیکھا کہ موبائیل فونس شہریان کو بااختیار بنانے اور شہریان کے ایک دوسرے سے رابطہ پر اور بڑے پیمانے پر سماج پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔ بیشتر شہری حکومتی ربط کے ذریعہ موبائیل فون جمہوریت کو مستحکم بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہورہے ہیں اس طرح یہ سیاسی فیصلوں کے عمل پر اثرانداز ہورہے ہیں اور حکومت کو سرگرمیوں کیلے جواب دہ بنارہے ہیں۔.

ایم ۔گورننس کا مقصد

ایم گورننس کا مقصد موبائیل کے ذریعہ شہریان کو عوامی خدمات تک بہ آسانی اور تیز ترین رسائی فراہم کرنا ہے حکومتی خدمات اور معلومات کے فوائد کی ریموٹ منتقلی میں توسیع کے ذریعہ موبائیل ٹیکنالوجی ایک تیزی سے ابھرتا ہوا نیا محاذ ہوتا جارہا ہے جو بآسانی قابل رسائی ہے اور شہری مرکوز ہے۔ بروقت اور صحیح معلومات شہریان کو پہنچانا اور حکومت اور عوام کے درمیان دوطرفہ گفتگو کا نظام قائم کرنا، جمہوریت کے استحکام کی ایک کلید ہے۔ عوامی خدمات کے استعمال میں توسیع شہریان کی شمولیت اور انھیں بااختیار بنانے کے ذریعہ ممکن ہے۔ موبائیل ٹیکنالوجیس کا استعمال اہم ترین حکومتی شعبہ جات بالخصوص زراعت، صحت ، معاشی خدمات، ریٹیل کاروبار، یوٹیلٹیز، کمیونکیشن، مینو فیکچرنگ ،حمل ونقل وغیرہ میں ہورہا ہے۔ تریڈرس نے بھی موبائیل خدمات کو حاصل کرنا شروع کردیا ہے اور سروس کو متعارف کررہے ہیں بالخصوص بنکنگ شعبہ ۔کم قیمت اور دور دراز کے علاقوں تک پہنچنے کی صلاحیت کے سبب مستقبل موبائیل بنکنگ کا ہے، وقت آگیا ہے کہ ہندوستان ای گورننس سے بڑھ کر ایم۔ گورننس کو بڑے پیمانے پر مختلف میدانوں جیسے صحت تعلیم اور متعدد فینانشیل خدمات میں متعارف کرے۔

خدمات کی منتقلی کا ابھرتا ہوا چیانل موبائیل فون

آج موبائیل فون صرف با آسانی بات چیت یا تحریری اور صوتی پیغام بھیجنے کا ایک کمیونیکشن ٹول نہیں رہ گیا ہے بلکہ یہ شہری سہولیات اور ان سہولیات کی دیہاتوں میں غیر موجودگی کے فرق کو باٹنے والے ایک پل کی حیثیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ ہندوستان میں لانچنگ کے بعد دودہوں کے اندر موبائیل فون متعدد رکاوٹوں جیسے کنکٹوٹی میں پریشانی ، بجلی کی کمی اور خواندگی کی کم شرح کے باوجود دور دراز کے علاقوں تک پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب اسکی وجہ سے نوجوانوں کیلے ملازمتوں کے راست اور بالراست لاکھوں مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔.

دوسرے ترقی کےاگلے مرحلے میں یہ مختلف قسم کی خدمات کی منتقلی کے ایک ڈلیوری چینل کی حیثیت سے ابھری ہے اور اب کوئی بھی شخص اپنے موبائیل فونس کے ذریعہ رقم بینک اکاونٹ سے دوسرے اکاونٹ میں منتقل کرسکتا ہے۔ حکومتی اور نجی ادارے بھی شہریان اور گاہکوں تک تجارتی خدمات کی منتقلی کیلئے موبائیل فونس استعمال کررہے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے کمرشیل بنکوں کو موبائیل فونس پر بنکنگ خدمات کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے جبکہ حکومت ہند نے بھی موبائیل فونس کے ذریعہ معاشی خدمات کی فراہمی کے فریم ورک کو منظوری دے دی ہے جسے درون وزراء گروپ نے تیار کیا ہے ۔ اسکے تسلسل میں حکومت ہند نے موبائیل سیوا لانچ کی ہے جس کا مقصد موبائیل فونس اور ٹیبلیٹس کے ذریعہ حکومتی خدمات کی عوام تک فراہمی ہے۔یہ کور انفرااسٹرکچر کی حیثیت سے تیار کی گئیں ہیں تاکہ عوامی خدمات موبائیل کے ذریعہ دستیاب ہوسکیں۔ ہندوستان میں 3G ٹیکنالوجیس کی لانچنگ کے بعد شہریان اب صحت، تعلیم، زراعت، انفوئینمنٹ خدمات اپنے موبائیل فونس پر حاصل کرسکتے ہیں۔

ہندوستان میں ایم گورننس

حکومت ہند موبائیل فونس تک بڑی رسائی اور موبائیل استعمالات کے آسان اور چوبیسوں گھنٹے رسائی کی صلاحیت کو استعمال کرنے کا مقصد عوامی خدمات تک رسائی کو آسان بنانا اور بالخصوص دیہی علاقوں میں ایک منفرا انفرااسٹرکچر کی تعمیر اسکے ساتھ ساتھ ملک میں ایم گورننس کیلے اپلیکیشن ڈیولپمنٹ ماحولیاتی نظام بنانا ہے۔ دستیاب وائرلیس اور نئی میڈیا ٹیکنالوجی پلیٹ فارم، موبائیل فون آلات اور شہریان اور تجارتوں تک عوامی معلومات کی منتقلی کے اپلیکیشن کے ذریعہ ایک حکمت عملی اور اس پر عمل آوری کاخاکہ بنایا گیا ہے۔

ہندوستان وزارتِ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (Deity) نے اسکے عام شعبہ جات اور ایجنسیوں کے لیے موبائیل اپلیکیشن کی تیاری اور نفاذ کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی عام خدمات موبائیل آلات کے ذریعہ فراہم کی جاسکیں ذیل میں Deity کے اٹھائے گئے اہم اقدامات درج کیئے گئے ہیں۔

1. "ون۔ویب" نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے تمام حکومتی محکموں اور ایجنسیوں کیلے موبائیل موافق ویب سائیٹس کی تیاری۔.

2. متعدد آپریٹنگ سسٹم اور آلات کے درمیان اپلیکیشن کو آسانی سے قابل استعمال بنانے کی غرض سے موبائیل اپلیکیشن کی تیاری میں اوپن معیارات کو اختیار کیا گیا ہے جو حکومت کی ای۔گورننس کیلے اوپن معیارات کی پالیسی کے عین مطابق ہوگی۔

3. آسانی /سہولت کو یقینی بنانے کی غرض سے یکساں/ سنگل پری ڈیز گنیٹڈ(طویل اور چھوٹے کوڈ) کا استعمال کیا جائیگا۔.

4. موبائیل پلیٹ فارم کی مناسبت سے ، موبائیل کے ذریعہ عوامی خدمات کی فراہمی، حکومتی شعبہ جات اور ایجنسیوں کیلے موبائیل اپلیکشن کو تیار کیا جائیگا اور استعمال میں لایا جائیگا۔

طئے شدہ وقت میں فریم ورک کی قبولیت اور نفاذ کو یقنی بنانے کیلے حکومت موبائیل سروس ڈلیوری گیٹ وے (MSDG) تیار کریگی جو موبائیل کے ذریعہ پبلک سروس کی دستیابی کا کورانفرااسٹرکچر ہوگا۔.

موبائیل سروس ڈلیوری گیٹ وے (MS DG)

موبائیل اپلیکیشن کا مشترکہ ای گورننس انفرااسٹرکچر اور استعمال کنندہ افراد تک خدمات کی فراہمی کے باہمی ارتباط کا شیرڈ ٹیکنکل انفراسٹرکچر۔MS DG کی تیاری کا مقصد تیز رفتار ترقی اور ایم گورننس خدمات کی تعیناتی اور مین اسٹریمنگ کو جاری کرنے کیلے گورنمنٹ کی وسیع تر شیرڈ انفرااسٹرکچر اور خدمات کو اس جگہ رکھنا ہے اس سے متعدد پبلک سروس کے درمیان انٹرآپریئبلیٹی میں اضافہ ہوگا۔

ایم ایس ڈی جی درج ذیل کے چیانلس اور حکومتی سروس کیلے موبائیل پیڈ اپلیکشن کے نفاذ کو تعاون فراہم کرتے ہیں چونکہ موبائیل پیڈ ٹیکنالوجیس متواتر ترقی پذیر ہیں لہذا مزید چیانلس ضرورت کے مطابق مستقبل میں شامل کیئے جاسکتے ہیں۔.

  • ایس ایم ایس )شارٹ میسج سروس(
  • آئی وی آر )انٹر ایکٹیو والس ریپانس(
  • ڈیلو اےجی )وائرلیس اپلیکیشن پروٹوکال(
  • یوایس ایس ڈی )ان اسٹرکچرڈ سپلیمنٹری سروس ڈاٹا(
  • سی بی سی )سیل براڈ کاسٹ(
  • سم ٹول کٹ )ایس ٹی کے(/ ڈائنمک ایس کے ٹی3G- ویڈی
  • دیگر )وائی فائی/ وائڈلین وغیرہ(

ون ویب طریقہ کار

ون ویب کا مطلب جہاں تک ممکن ہوسکے آلات کی قسموں کے علی الرغم یا براوز جووہ استعمال کررہے ہوں اسکے فرق کے باوجود یوزر کو ایک ہی طرح کی معلومات اور خدمات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے اسکا مطلب یہ ہے کہ تمام حکومتی ویب سائٹس موبائیل آلات کے موافق ہوں اور یوزرس کو ایک ہی طرح کی معلومات تک رسائی کو ممکن بنایا جاسکے۔

ایم۔گورننس کے فوائد

  • پیسے کی بچت کرنے والی
  • قابلیت/لیاقت
  • پبلک سیکٹر اداروں کی جدید کاری/ہیئت میں تبدیلی
  • زائد سہولیات اور لچکداری
  • شہریان کیلے بہتر سروس
  • رسائی
  • قبولیت
  • آسان تعامل

ایم گورننس سروس

پختہ ایم گورننس سروس کیلے شہریان کو لین دین سے متعلق خدمات کی فراہمی کی ضرورت ہے تاہم ٹرانسیکشنل سروس کے تعارف کیلے ایس ایم ایس پر ایک آسان انفارمیشن بیڈ سروس سے WAD/3G کا استعمال کرتے ہوئے اپلیکیشن بسیڈخامات تک قدم بہ قدم ٹرانسفار میشن کی ضرورت ہے۔

ایس ایم ایس بیسڈ سروسس
ایس ایم ایس خدمات کی آسان ترین شکل اور پش/پل پر مبنی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے اسکا استعمال معلومات کی فراہمی کے لے کیا جاسکتا ہے۔
یوایس ایس ڈی سروس
ایس ایم ایس جو ایک اسٹور اور فارورڈ خدمت ہے کہ برخلاف ان اسٹرکچرڈ سپلمینڑی سروس ڈاٹا (یو ایس ایس ڈی) ایک سیشن پر مبنی سروس ہے اسکا استعمال کرتے ہوءے صارف /یوزر ٹیکسٹ فارمٹ میں درخواست کیلے کمانڈ بھیج سکتا ہے یوایس ایس ڈی درخواست (اپلیکیشن)کیلے ٹریگر کی حیثت رکھتا ہے۔
بلیوٹوتھ پر مبنی خدمات
قریبی بند علاقہ میں بلیوٹوتھ ہم آہنگ آلات کے درمیان معلومات کے تبادلہ کیلے بلیوٹوتھ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک ہم آہنگ ہینڈ سیٹ کے ذریعہ بھی دوسرے آلہ پر درخواست کے ایکسس کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Last Modified : 2/2/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate