بالار ادہ اطلاع دینا (پہل کرنا)کا مقصد کِسی آدمی یا ادارہ سے وابستہ اطلاع بِنا کِسی کے مانگے عطا کرنا ہے۔
تمام عوامی اتھارٹی (جِن میں گرام پنچائتیں شامل ہیں)سے اطلاع کا حق (آر ٹی آئی) قانون،2005 کی دفعہ 41 (کھ)کے مُطابق بالار ادہ اطلاع دینے (پہل کرنے) کی توقع کی گئی ہے۔ اطلاع کا حق قانون عوام کو گرام پنچائت کے عوامی اطلاعاتی افسر (پی آئی او) سے جانکاری مانگنے کا حق دیتا ہے، جِس کو 30 دن کے اندر امیدوار کو جانکاری دینی ہوتی ہے۔ اطلاع مختلف دستاویز کی کاپیوں، دستاویزات، کاموں اَور رکارڈوں کے جائزہ، یا کاموں میں مستعمل سامان کے مصدقہ نمونے کی شکل میں ہو سکتی ہے۔گرام پنچائت سکریٹری گرام پنچائت کا عوامی اطلاعاتی افسر (پی آئی او) ہوتا ہے۔ اطلاع دینے میں جان بُوجھ کر اَور نامناسب طور پر منع کرنے پر آر ٹی آئی کے تحت جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ پی آئی او پر درج ذیل وجوہات سے 250 روپے روزانہ کے حساب سے زیادہ سے زیادہ 25،000 روپے تَک کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے :
گرام پنچائت ایک عوامی ادارہ ہے اَور اِس کو شفاف،جواب دہ اَور ذمہ دار طور پر کام کرنا ہوتا ہے۔ اِس کا مقصد یہ ہے کہ گرام پنچائت کے کام کاج سے متعلق اہم اطلاع دیہی باشندوں کو دی جانی چاہئے۔گرام پنچائت صدر، سکریٹری اَور دیگر اہلکاروں کو دیہی باشندوں کی مانگوں کو پُورا کرنا چاہئے اَور اُن کے سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔ اُن کو اپنی کاروائیوں، یا کاروائی نہ کرنے کی وجوہات کو گاؤں والوں کو ذاتی طور پر اَور گرام سبھا کے ذریعے بھی بتانا چاہئے۔
مثال کے لئے،جب گرام پنچائت علاقے میں کوئی سڑک بن رہی ہو، تو لوگ ٹھیکے دار، منظور شدہ بجٹ، سڑک کی لمبائی اَور سڑک کے مقام، کام کے پُورا ہونے کی مقررہ حد اَور فنڈز کے ذریعہ جیسی معلومات مانگ سکتے ہیں۔ اَگر یہ معلومات عوامی طور پر میسّر نہیں ہو، تو عوام اپنے خود کے اندازہ لگا سکتے ہیں اَور فیصلہ کر سکتے ہیں،جِس سے گرام پنچائت کی مَنْشاء کے بارے میں غلط عکس بن سکتا ہے۔ لہذا : گاؤں والوں اَور گرام پنچائت دونوں کے لئے یہ فائدے کی بات ہے کہ تمام قسم کی معلومات کو عام کیا جائے۔ اس کے علاوہ،جب گرام پنچائت معلومات کو کھُلے طریقے سے اَور باربار دیتی ہے تو دیہی باشندے گرام پنچائت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اَور مدد عطا کرتے ہیں۔ اَگر تمام قسم کی معلومات رضاکارانہ طور پر ظاہر کی جاتی ہے اَور میسّر کرائی جاتی ہے تو اِس بات کے امکان کم ہو جاتے ہیں کہ لوگ اطلاع کے حق (آر۔ٹی۔آئی۔)قانون کے تحت معلومات حاصل کرنے کے لئے الگ سے درخواست پیش کریں۔
اطلاع کا حق قانون میں پہل کرنے کے لئے تمام 17 (سترہ)علاقوں کی پہچان کی گئی ہے۔ صلاح دی جاتی ہے کہ یہ ساری معلومات گرام پنچائت کی اطلاع تختی، ویب سائٹ اَور دیوار پر ظاہر کی جائے۔اس کے علاوہ،یہ معلومات ایک الگ فائل میں بھی رکھی جا سکتی ہے جو گاؤں کے باشندوں کو آسانی سے دَستیاب ہو۔
اِن 17 پوائنٹس کے ساتھ ساتھ،گرام پنچائتیں خصوصی طور پر درج ذیل اطلاعوں کو دِکھانے پر دھیان دے سکتی ہیں :
گرام سبھا معلومات دینے میں پہل کرنے کا اہم اسٹیج ہے۔گرام سبھا میں دی گئی معلومات آسان زبان میں اور ایسی صورت میں دی جانی چاہئے کہ دیہی باشندے اُس کو آسانی سے سمجھ سکیں اَور معنی لگا سکیں۔
گرام پنچائت کی ویب سائٹ کا استعمال اطلاع کا حق قانون کے تحت پہل کرنے کے لئے اَور دیہی باشندوں کے لئے دیگر اہم اطلاع عطا کرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ ایریا پروفائلر اَور نیشنل پنچائت پورٹل کا استعمال اِس مقصد کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ ایریا پروفائلر میں،گرام پنچائت،گرام پنچائت کی مُختَصر تفصیل، سیاحوں کی دلچسپی کے مقامات، پریوار رجسٹر (بہی)، منتخب نمائندوں کی تفصیل، اہلکاروں کی تفصیل، مستقل کمیٹیوں کی تفصیل وغیرہ شائع کی جا سکتی ہے۔ نیشنل پنچائت پورٹل میں گرام پنچائت کے صفحے پر مختلف رپورٹیں شائع کی جا سکتی ہیں۔
گرام پنچائت کو رضاکارانہ طور پر 17 پوائنٹس کے تحت تمام ضروری معلومات ویب سائٹ پر مقامی زبان میں دینی چاہئے۔ سماجی حفاظتی اسکیم کے لئے ضروری فارم، ٹینڈر اطلاعوں،گرام سبھا نوٹسوں،قابل ادائیگی محصول کے ساتھ محصول تشخیصالیہ (جِن کو کر دینا ہے)کی فہرست وغیرہ بھی گرام پنچائت کے باشندوں کے لئے رکھی جانی چاہئے۔ اپنی خود کی ویب سائٹ کے علاوہ،گرام پنچائت کو مہاتما گاندھی قَومی دیہی روزگار گارنٹی قانون (منریگا)کے لئے نریگاسافٹ جیسی اسکیم خاص ویب سائٹوں کے ذریعے بھی مختلف انتظامی اطلاعاتی نِظاموں (ایم آئی ایس)میں اطلاع اپلوڈ کرنی چاہئے۔
دیگر اسی طرح کی مقرر اطلاع۔
ماخذ : ترقی آرگنائیزیشن فار ڈیولپمنٹ ایجُوکیشن،احمد آباد،گُجرات
Last Modified : 3/27/2020