অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

درخواست کا عمل

درخواست کا عمل

اول درخواست کا عمل

اول درخواست تب کریں،اَگر

  • عوامی اطلاعاتی افسر نے اطلاع میسّر کرانے والی آپ کی درخواست کو نامنظور کر دیا ہو،
  • عوامی اتھارٹی نے 30 دن یا 48 گھنٹے،جیسی بھی حالت ہو،کا مقررہ حد کے اندر اطلاع میسّر کرانے میں ناکام رہا ہو،
  • عوامی اتھارٹی نے درخواست کی حصولیابی کے لئے یا پسندیدہ اطلاع میسّر کروانے کے لئے نائب عوامی اطلاعاتی افسر / عوامی اطلاعاتی افسر مقرر نہیں کیا ہو،
  • نائب عوامی اطلاعاتی افسر نے آپ کی درخواست منظور کرنے یا اُس کو عوامی اطلاعاتی افسر کو ترسیل کرنے سے انکار کر دیا ہو،
  • آپ عوامی اطلاعاتی افسر کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہوں،
  • آپ کو لگتا ہے کہ فراہمی کی گئی اطلاع اَدھُوری،گمراہ کرنے والی یا غلط ہے،
  • آپ کو لگتا ہے کہ اطلاع کے قانونی حق 2005 کے تحت اطلاع حاصل کرنے کے لئے مانگی جا رہی فیس نا مناسب یا زیادہ ہے۔

اول درخواست کرنے کی مقررہ حد

  • اطلاع فراہمی کا مقررہ حد (30 دن یا 48 گھنٹے کے بعد،جیسی بھی حالت ہو)ختم ہونے یا عوامی اطلاعاتی افسر سے حاصل فیصلہ یا درخواست نامنظوری کی اطلاع کے 30 دنوں کے اندر،
  • اَگر اول اپیلی اتھارٹی اِس بات سے مطمئن ہو جاتا ہے کہ اپیل کنندہ کو حسب ضرورت وجوہات سے درخواست عرضی دائر کرنے سے روکا گیا ہے، تو وہ 30 دنوں کے بعد بھی اپیلی درخواست قبول‌کر سکتا ہے۔

اول اپیلی درخواست کا نمونہ

  • درخواست سادہ کاغذ پر تیار کریں، جو ہاتھ سے لکھی یا ٹائپ کی ہوئی ہو سکتی ہے۔
  • درخواست مرکزی اطلاعاتی کمیشن یا حوالہ شدہ ریاست کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
  • ڈاؤن لوڈ کئے گئے فارمیٹ میں تمام اطلاعات واضح طور پر بھریں۔
  • درخواست انگریزی،ہِندی یا علاقے کی دفتری زبان میں تیار ہونا چاہئے۔

درخواست کے ساتھ منسلک کئے جانے والے دستاویز

  • اول اپیلی درخواست کی اصل کاپی۔
  • اَگر درخواست فیس جماکر رہے ہوں تو اُس کا ثبوت اَور نہیں کر رہے ہوں تو چھوٹ حاصل کرنے کے لئے صداقت نامہ۔
  • عوامی اطلاعاتی افسر سے حاصل فیصلے کی کاپی یا نامنظوری خط۔
  • اَگر فیصلہ حاصل نہیں ہوا ہو،تو اطلاع کے لئے کی گئی التجا کی خود دستخط شدہ فوٹوکاپی، عوامی اطلاعاتی افسر کے ذریعے درخواست یافتہ کرنے کا ثبوت (رسیدی خط)یا ڈاک سے درخواست بھیجنے کی رسید۔

اول اپیلی درخواست کہاں کریں

  • اول اپیلی درخواست،اُسی عوامی اتھارٹی میں اول اپیلی اتھارٹی کے دفتر میں کریں،
  • ترتیب وجود میں اول اپیلی اتھارٹی،عوامی اطلاعاتی افسر سے اعلیٰ افسر ہوتا ہے۔وہ درخواست منظور کرنے،امیدوار کے ذریعے مانگی گئی اطلاع کے مُطابق عوامی اطلاعاتی افسر کو  اطلاعاتی فراہمی کا حکم دینے یا اطلاع کے  قانون حق 2005 کے کِسی حصہ کے تحت درخواست کو نا منظور کرنے کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے۔
  • اول اپیلی درخواست حوالے کرنے سے پہلے، اول اپیلی اتھارٹی کے نام،فیس (کچھ ریاستوں میں اول درخواست کے لئے کوئی فیس نہیں لی جاتی تو کچھ ریاستوں میں فیس لی جاتی ہیں) اَور فیس ادائگی کے عمل کی معلومات حاصل کر لیں۔

درخواست جَما کرنے کا طریقہ :

  • درخواست ہاتھوں ہاتھ یا ڈاک کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہے۔
  • درخواست،ڈاک سے بھیجنے کی حالت میں صرف رجسٹرڈ پوسٹ خدمات کا ہی استعمال کریں۔کورئیر خدمات کا کبھی استعمال نہ کریں۔
  • دونوں ہی ماحول میں درخواست بھیجنے یا جَما کرنے کی اعترافی رسید حاصل کر لیں۔

اطلاع میسّر کرانے کی مقررہ حد :

  • عام صورت حال میں فیصلہ 30 دنوں میں دیا جانا چاہئے،لیکِن استثنائی طور پر اُس میں 45 دنوں کا بھی وقت لگ سکتا ہے۔
  • فیصلہ دینے کی مقررہ حد کا حساب اول اپیلی اتھارٹی کے ذریعے درخواست خط حاصل کرنے کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے۔

نوٹہ اول اپیلی درخواست کے ساتھ بھیجی جانے والی اصل درخواست اَور تمام منسلکات کی فوٹوکاپی بناکر دو کاپی بناکر اپنے پاس محفوظ رکھ لیں۔

دوم درخواست کا عمل

دوم اپیلی درخواست کریں،اَگر

  • آپ اول اپیلی افسر کے فیصلے سے مطمئن نہی ہیں،
  • آپ کو لگتا ہے کہ عوامی اتھارٹی کے ذریعے میسّر کرائی گئی اطلاع اَدھُوری،گمراہ کرنے والی یا غلط ہے،
  • عوامی اطلاعاتی افسر یا اول اپیلی اتھارٹی نے اطلاع میسّر کروانے کی آپ کی عرضی نا منظور کر دی ہو،
  • اپیلی اتھارٹی متعین مقررہ حد کے اندر اطلاع میسّر کروانے میں ناکام رہا ہو،
  • نائب عوامی اطلاعاتی افسر نے درخواست، ریاستی / مرکزی عوامی اطلاعاتی افسر یا اول اپیلی اتھارٹی کو ترسیلی کرنے سے انکار کر دیا ہو،
  • آپ کو لگتا ہے کہ اطلاع کے قانونی حق 2005 کے تحت اطلاع حاصل کرنے کے لئے مانگی جا رہی فیس غیر مناسب یا زیادہ ہے۔

دوم اپیلی درخواست کہاں سپرد کریں :

  • ریاستی اطلاعاتی کمیشن کے دفتر میں (اَگر معاملہ ریاستی عوامی اتھارٹی سے وابستہ ہو)۔
  • مرکزی اطلاعاتی کمیشن کے دفتر میں (اَگر معاملہ مرکزی عوامی اتھارٹی سے وابستہ ہو)۔

دوم اپیلی درخواست کرنے کی مقررہ حد

  • درخواست پر فیصلہ دینے کی مقررہ حد (30 دن یا خاص صورت حال میں 45 دن)ختم ہونے یا عوامی اطلاعاتی افسر سے فیصلہ حاصل ہونے یا درخواست نامنظوری کی اطلاع مِلنے کے 90 دنوں (3 مہینے)کے اندر۔
  • اَگر ریاست / مرکزی اطلاعاتی کمیشن اِس بات سے مطمئن ہو جاتا ہے کہ اپیلکرتّا کو مناسب وجوہات سے اپیل دائر کرنے سے روکا گیا ہے تو وہ اپیل 90 دنوں کے بعد بھی قبول‌کر سکتا ہے۔

دوم اپیلی درخواست کا نمونہ

  • درخواست سادہ کاغذ پر تیار کی جا سکتی ہے۔درخواست ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے برائےمہربانی سب سے نیچے جائیں۔
  • درخواست ہاتھ سے لکھی یا ٹائپ کی ہوئی ہو سکتی ہے۔
  • مرکزی اطلاعاتی کمیشن کی صورت حال میں درخواست انگریزی یا ہِندی میں اَور ریاستی اطلاعاتی کمیشن کی صورت حال میں علاقے کی دفتری زبان یا انگریزی میں تیار کی جا سکتی ہے۔

درخواست خط کی تیاری

  • مقرر فارمیٹ میں ضروری اطلاعات واضح طور پر بھریں۔
  • منسلکات کی فہرست دِکھانے کے لئے صفحہ نمبر کے ساتھ فہرست بنائیں۔
  • دوم اپیلی درخواست کے ساتھ بھیجے جانے والے تمام دستاویز کو درج ذیل سِلسِلے میں نتھی کریں-
  • دوم اپیل کے لئے اصل درخواست خط،
  • عوامی اطلاعاتی افسر یا اول اپیلی افسر سے حاصل فیصلہ یا نامنظوری خط کی خود دستخط شدہ فوٹوکاپی (اَگر ہوں تو)،
  • معلومات کی غرض سے دئے گئے التجائی خط کی خود دستخط شدہ فوٹوکاپی،
  • اول اپیلی درخواست کی خود دستخط شدہ فوٹوکاپی،
  • عوامی اطلاعاتی افسر اَور / یا اول اپیلی افسر کو کی فیس ادائگی کے ثبوت کی خود دستخط شدہ فوٹوکاپی،
  • درخواست جَما کرنے کا ثبوت (رسیدی خط یا دیگر شکل میں)کی خود دستخط شدہ فوٹوکاپی وغیرہ۔
  • مذکورہ بالا تمام دستاویزات کی ایک سیٹ فوٹوکاپی کراکر اپنے پاس محفوظ رکھ لیں،جبکہ اصل کاپی کمیشن کو بھیج دیں۔

درخواست بھیجنے کا عمل :

  • درخواست رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے بھیجیں۔اِس کے لِئے کبھی کورئیر خدمات کا استعمال نہ کریں۔
  • درخواست کے ساتھ رسیدی خط بھی لگائیں۔
  • مرکزی اطلاعاتی کمیشن کو درخواست آن لائن بھی بھیجی جا سکتی ہے۔ درخواست، آن لائن طور پر جَما کرنے کے لئے یہاں کلِک کریں۔

اطلاع میسّر ہونے کی مقررہ حد

  • عام صورت حال میں فیصلہ 30 دنوں کے اندر دیا جانا چاہئے پر استثنائی طور پر وہ 45 دنوں میں بھی حاصل ہو سکتا ہے۔
  • فیصلہ دینے کے وقت کی حساب مرکزی / ریاست اطلاع کمیشن کے ذریعے درخواست حاصل ہونے کی تاریخ سے آغاز ہوتی ہے۔

ریاست / مرکزی اطلاع کمیشن کا فیصلہ دونوں اطراف کے لئے مقبول ہوگا۔ لیکِن ریاستی / مرکزی اطلاعاتی کمیشن کے فیصلے سے متاثر عوامی اتھارٹی اُس کے خلاف اعلیٰ عدالت میں درخواست دائر کر سکتی ہے۔

مرکزی اطلاعاتی کمیشن اَور آن لائن شکایت

  • جب آپ مرکزی عوامی اطلاعاتی افسر کو اپنی درخواست جَما نہ کروا پائے ہوں، چاہے اس لئے کہ اِس قانون کے تحت ایسا کوئی افسر مقرر ہی نہیں کیا گیا ہو یا اس لئے کہ مرکزی نائب عوامی اطلاعاتی افسر نے اِس قانون کے تحت اطلاع یا درخواست کے لئے آپ کی درخواست مرکزی عوامی اطلاعاتی افسر یا اعلیٰ افسر کو ترسیل کرنے سے انکار کر دیا ہو، جیسا کہ دفعہ 19 کی ذیلی دفعہ (1)یا مرکزی اطلاعاتی کمیشن میں مبینہ ہے،
  • اَگر مرکزی عوامی اطلاعاتی افسر نے اِس قانون کے تحت کسی بھی اطلاع کو حاصل کرنے کی آپ کی درخواست کو ٹھُکرا دیا ہو،
  • اَگر مرکزی عوامی اطلاعاتی افسر نے آپ کی اطلاع حاصل کرنے سے متعلق درخواست کا کوئی جواب اِس قانون کے تحت متعین مقررہ حد کے اندر نہ دی ہو،
  • اَگر مرکزی عوامی اطلاعاتی افسر آپ سے کوئی ایسی فیس چُکانے کی بات کہہ رہا ہو جِس کو آپ غیر ضروری مانتے ہوں،
  • اَگر آپ کو یقین ہو کہ مرکزی عوامی اطلاعاتی افسر نے آپ کو جو اطلاع دی ہے،وہ اَدھُوری،گمراہ کن یا غلط ہے،
  • اَگر آپ مرکزی عوامی اطلاعاتی افسر کے ذریعے دی گئی اطلاع سے مطمئن نہ ہوں۔

ضروری کاغذات (پی ڈی ایف/جے پی جی/جی آئی ایف فارمیٹ میں)

  • بی پی ایل صداقت نامہ (اَگر آپ فیس میں چھوٹ چاہتے ہیں)
  • صداقت نامہ عمر (اَگر آپ بزرگ شہری ہیں)
  • صداقت نامہ (اَگر آپ جسمانی طور پر معذور ہیں)
  • اَور کوئی کاغذات جو آپ اپنے معاملے کی تصدیق کرنے کے لئے دینا چاہتے ہوں
  • تمام دستاویز پی ڈی ایف/جے پی جی/جی آئی ایف فارمیٹ میں ہوں،
  • منسلک کاغذات کی فائل کی شکل 2 ایم بی سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

آن لائن درخواست کا عمل

  • آن لائن درخواست کے لئے یہاں کلِک کریں۔
  • فارم بھریں اَور ضروری کاغذات اپلوڈ کریں۔
  • فارم بھرنے کے بعد " Save as Draft / Submit " بٹن پر کلِک کریں۔
  • ایک بار فارم سِیو ہو جانے کے بعد آپ کو ایک شکایت نمبر دیا جائے‌گا۔
  • اَگر آپ " Save as Draft " کی شکل میں اپنا فارم جَما کرا رہے ہیں،تو آخری طور پر جَما کرانے سے پہلے آپ اِس میں پھیر بدل کر سکیں‌گے۔

اپنی شکایت کی صورت حال جانچیں

  • درخواست جَما کرانے کے بعد اپنی درخواست کی صورت حال آن لائن طور پر پتہ کر سکتے ہیں۔
  • مرکزی اطلاعاتی کمیشن کے پاس درخواست کی صورت حال پتہ کرنے کے لئے یہاں کلِک کریں۔

اطلاع حاصل کرنے کے لئے درخواست کا نمونہ

اطلاع حاصل کرنے کے لئے مقرر محکمہ،دفتر اَور دیگر مقام پر ایک نمونہ کے ساتھ درخواست جَما کرنی ہوتی ہے۔ یہاں ہم لوگوں کی مدد کے لئے معمولی  نمونہ، اول درخواست نمونہ اَور دوم درخواست نمونہ ریاستی سرکار اَور مرکزی اطلاعاتی کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ یہ پرارُپ جوں کی توں یا تھوڑا تبدیل کرنے کے بعد یا مقرر دفتر کے مُطابق سوالوں کی آمیزش کرنے کے بعد جَما کئے جا سکتے ہیں۔کچھ ریاستوں نے آنلائین سہولت بھی میسّر کرائی ہے۔
ماخذ : rti.gov.in
وابستہ ماخذ
lawmin.nic.in

Last Modified : 3/20/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate