অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

درخواست کا عمل

معلومات کا حق۔ایک تعارف

معلومات کا حق قانون،2005 اپنے سفر میں کافی کامیابیاں حاصل کر چُکا ہے۔ شہریوں کو نہ صرف اہم اطلاعات ہی حاصل ہو رہی ہیں بلکہ یہ اطلاعات کئی بار صرف اطلاعوں تَک ہی نہیں محدود ہوکر اپنی افادیت کئی نقطہٴ نظر میں ثابت کرتا ہے۔ مرکزی ریاستی سطح پر تمام محکموں میں معلومات کا حق لاگو کر دیا گیا ہے اَور اِس کے لِئے الگ محکمے سے لےکر دَفْتروں میں معلومات کی دستیابی کو متعین کرنے کے لئے ملازم اہلکاروں کو نامزد عوامی اطلاعاتی افسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اطلاع کی عدم دستیابی کی حالت میں پہلے حاکِم اپيل، دوم درخواست کے ساتھ کچھ خاص حالات میں سیدھے طور پر کمیشن میں بھی درخواست کی جا سکتی ہے۔کئی ریاستوں نے معلومات کے حق میں لوگوں کی مدد کے لئے معلومات اَور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پوری طرح سے وقف آرٹی آئی کی ویب سائٹ کی تعمیر کی ہے اَور درخواست کرنے اَور اُس کو جمع کرنے کے لئے آن لائین کا مُتبادِل بھی میسّر کرایا ہے۔کچھ ریاستوں نے ٹول فری نمبر کی سروس بھی شروع کی ہے۔

معلومات کا حق۔آئینی اہتمام

معلومات کے حق کا درجہ افادیت اَور اِس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ آئین میں اِس کو بنیادی حق کا درجہ دیا گیا ہے۔ آرٹی آئی کے معنی ہیں معلومات کا حق اَور اِس کو آئین کی دفعہ 19 (1)کے تحت ایک بنیادی حق کا درجہ دیا گیا ہے۔ دفعہ 19 (1)،جِس کے تحت ہرایک شہری کو بولنے اَور اظہار رائے کی آزادی دی گئی ہے اَور اُس کو یہ جاننے کا حق ہے کہ سرکار کَیسے کام کرتی ہے، اِس کا کیا کردار ہے، اِس کے کیا کام ہیں وغیرہ۔ معلومات کا قانونی حق ہرایک شہری کو سرکار سے سوال پوچھنے کا حق دیتا ہے اَور اِس میں تبصرے،خلاصہ یا دستاویزوں یا مضامین کی نقل مصدقہ یا سامان کے مصدقہ نمونوں کی مانگ کی جا سکتی ہے۔

آرٹی آئی قانون پُورے ہندوستان میں لاگو ہے (جَمّو اور کَشمیر ریاست کے علاوہ)جِس میں حکومت کے نوٹیفکیشن کے تحت آنے والی تمام تنظیم شامل ہیں جِس میں ایسے غیر سرکاری تنظیم بھی شامل ہے جِن کی ملکیت،قابو یا جزوی فنڈنگ حکومت کے ذریعے کیا گیا ہے۔

شکایت کب کریں

اِس قانون کے اہتمام 18 (1)کے تحت یہ مرکزی معلوماتی کمیشن یا ریاست اطلاعی کمیشن کا فرض ہے،جیسا بھی معاملہ ہو،کہ وہ ایک شخص سے شکایت حاصل کریں اَور پوچھ تاچھ کریں۔

  1. جو مرکزی اطلاعاتی عوامی افسر یا ریاستی اطلاعاتی عوامی افسر کے پاس اپنی درخواست جمع کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے،جیسا بھی معاملہ ہو،اِس کا سبب کچھ بھی ہو سکتا ہے کہ مذکورہ افسر یا مرکزی نائب عوامی اطلاعاتی افسر یا ریاستی نائب عوامی اطلاعاتی افسر، اِس قانون کے تحت مقرر نہ کیا گیا ہو جیسا بھی معاملہ ہو، اِس قانون کے تحت فارورڈ کرنے کے لئے کوئی معلومات یا درخواست کے لئے اُس کی درخواست کو منظور کرنے سے منع کر دیا ہو جِس کو وہ مرکزی عوامی اطلاعاتی افسر یا ریاستی عوامی اطلاعاتی افسر یا دفعہ 19 کی ذیلی دفعہ (1)میں مُبَینہ ریاستی عوامی اطلاعاتی افسر کے پاس نہ بھیجیں یا مرکزی اطلاعاتی کمیشن یا ریاستی اطلاعاتی کمیشن میں فارورڈ نہ کریں،جیسا بھی معاملہ ہو۔
  2. جِس کو اِس قانون کے تحت کوئی معلومات تَک پہُنچ دینے سے منع کر دیا گیا ہو۔ایسا شخص جِس کو اِس قانون کے تحت مبینہ حد آخر کے اندر اطلاع کے لئے درخواست یا اطلاع تَک پہُنچ‌کے درخواست کا جواب نہیں دیا گیا ہو۔
  3. جِس کو فیس ادائیگی کرنے کی ضرورت ہو، جِس کو وہ نامناسب مانتا / مانتی ہے۔
  4. جِس کو اعتماد ہے کہ اُسے اِس قانون کے تحت نامکمل،گمراہ کن یا جھُوٹی معلومات دی گئی ہے۔
  5. اِس قانون کے تحت مضمون تَک پہنچ حاصل کرنے یا درخواست کرنے سے متعلق کِسی معاملے کے موضوع میں۔

اطلاع حاصل کرنے کا عمل

  1. آپ معلومات کے قانونی حق 2005۔کے تحت کِسی عوامی منصب  (سرکاری تنظیم یا سرکاری امداد یافتہ غیر سرکاری تنظیمات)سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
  2. درخواست ہاتھ سے لکھی ہوئی یا ٹائپ کی ہوئی ہونی چاہئے۔درخواست فارم ہندوستانی ترقی مدخل پورٹل سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔درخواست فارم ڈاؤن لوڈ حوالہ شدہ ریاست کی ویب سائٹ سے حاصل کریں
  3. درخواست انگریزی،ہِندی یا دیگر صوبائی زبانوں میں تیار ہونی چاہئے۔
  4. اپنی درخواست میں مندرجہ ذیل اطلاعات دیں :
    • نائب عوامی اطلاعاتی افسر / عوامی اطلاعاتی افسر کا نام اَور اُس کے دفتر کا پتہ،
    • موضوع : معلومات کا حق قانون 2005 کی دفعہ 6 (1)کے تحت درخواست
    • معلومات کا بیورا، جِس کو آپ عوامی منصب سے حاصل کرنا چاہتے ہیں،
    • دَرخواست گُزار کا نام،
    • والد / شوہر کا نام،
    • طبقہ-درج فہرست ذات / درج فہرست قبائلی / دیگر پَسماندہ ذات
    • درخواست فیس
    • کیا آپ غریبی لکیر سے نیچے (بی پی ایل)پریوار سے آتے ہیں ہاں / نہیں،
    • موبائل نمبر اَور اِی۔میل پتہ (موبائل اَور اِی۔میل پتہ دینا ضروری نہیں)
    • خط وکتابت کے لئے ڈاک پتہ
    • مقام اَور تاریخ
    • دَرخُواست گُزار کے دستخط
    • ملفوفہ کی فہرست
  5. درخواست جمع کرنے سے پہلے عوامی اطلاعاتی افسر کا نام،فیس،اُس کی ادائیگی کے عمل وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں۔
  6. معلومات کے قانونی حق کے تحت معلومات حاصل کرنے کے لئے درخواست نامہ کے ساتھ فیس ادائیگی کا بھی اہتمام ہے۔ لیکِن درج فہرست ذات / درج فہرست قبائلی یا غریبی لکیر سے نیچے کے پریوار کے ممبروں کو فیس نہیں جمع کرنے کی چھوٹ حاصل ہے۔
  7. جو شخص فیس میں چھوٹ پانا چاہتے ہوں اُن کو درج فہرست ذات / درج فہرست قبائلی  / بی پی ایل صداقت نامہ کی فوٹوکاپی جمع کرنی ہوگی۔
  8. درخواست ہاتھوں۔ہاتھ،ڈاک کے ذریعے یا اِی۔میل کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہے۔
  9. اَگر آپ درخواست ڈاک کے ذریعے بھیج رہے ہیں تو اُس کے لِئے صرف رجسٹری شدہ (رجسٹرڈ)ڈاک سروس کا ہی استعمال کریں۔کورئیر سروس کا استعمال کبھی نہ کریں۔
  10. درخواست اِی۔میل سے بھیجنے کی حالت میں ضروری دستاویز کی اسکَین کاپی اٹیچ کر بھیج سکتے ہیں۔لیکِن فیس جمع کرنے کے لئے آپ کو متعلقہ عوامی منصب کے دفتر جانا پڑے‌گا۔ایسی صورت حال میں فیس ادائیگی کرنے کی تاریخ سے ہی اطلاعاتی فراہمی کے وقت شمار کیا جاتا ہے۔
  11. آگے استعمال کے لئے درخواست نامہ (یعنی اہم درخواست فارم،درخواست فیس کا ثبوت،خود یا ڈاک کے ذریعے جمع کی گئی درخواست کی رسید)کی 2 فوٹو کاپی بنائیں اَور اُس کو محفوظ رکھیں۔
  12. اَگر اپنی درخواست خود عوامی منصب کے دفتر جاکر جمع کر رہے ہوں،تو دفتر سے رسید نامہ ضرور حاصل کریں جِس پر حصولیابی کی تاریخ اَور مہر واضح طور پر مکتوب ہوں۔اَگر درخواست رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے بھیج رہے ہوں تو پوسٹ آفس سے حاصل رسید ضرور حاصل کریں اَور اُس کو سنبھال‌کر رکھیں۔
  13. معلومات فراہمی کے وقت کا حساب عوامی معلومات افسر کے ذریعے حاصل درخواست کی تاریخ سے شروع ہوتا ہے۔

یاد رکھنے لائق باتیں

معلومات فراہمی کی حد آخر

حالت


سیریل نمبر

30 دن

عمومی حالت میں معلومات کی فراہمی

1

48 گھنٹے

جب معلومات شخص کی زندگی یا آزادی سے متعلق ہوں،تب معلومات کی فراہمی

2

مندرجہ بالا دونوں حالات میں 05 دن کا وقت اَور جوڑ دئے جائیں‌گے۔

جب درخواست نائب عوامی معلومات افسر کے ذریعے حاصل ہوتا ہے،وَیسی صورت حال میں معلومات کی فراہمی

3

ماخذ : rti۔gov۔ in

متعلقہ ذریعہ

1۔1۔وزرات قانون ،حکومتِ حند۔

Last Modified : 3/29/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate