(معلومات کا حق (رائٹ ٹو انفارمیشن
آج کل جب کبھی آپ کوئی نیوز چینل یا اخبار کھولتے ہیں آپ ضرور بدعنوانی اور گورننس کے بارے میں کوئی خبر پاتے ہیں یا بحث ومباحثہ دیکھتے ہیں. بدعنوانی سے لڑنے اور بہترین حکمرانی کے قیام کیلے حکومت ہند نے متعدد قوانین متعارف کیئے ہیں ان میں سے ایک اہم قانون حق معلومات کا قانون (رائٹ ٹو انفارمیش . ایکٹ) ہے جو عام طور پر آرٹی آئی کہلاتا ہے
یہ صفحہ آن لائن آرٹی آئی درخواست داخل کرنے کا تدریجی عمل بتاتاہے۔
آرٹی آئی ایکٹ کیا ہے؟
آرٹی آئی ایکٹ ہندوستان کے شہری کو مرکز اور ریاستی حکومت کی معلومات تک رسائی کا حق فراہم کرتا ہے۔
ذیل میں معلومات کی کچھ اقسام ہیں جوآپ حاصل کرسکتے ہیں۔
- ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی میں تاخیر کی وجہ.
- حکومت کے ڈیولپمنٹ پروجیکٹس میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات.
- بینک سے متعلق کسی طرح کی خدمات {پی ایس یونیک} یا پاس بک فراہم نہ کرنے کی وجوہات جاننا
اسی طرح کوئی بھی فرد مرکز اور ریاستی حکومت کے عہدیداران سے اس ایکٹ کے تحت معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ان لائن، آرٹی انفارمیشن داخل کرنے کا عمل
معلومات حاصل کرنے کیلے متعلقہ شعبہ کے پبلک اتھاریٹی کے نام تحریری درخواست کی ضرورت ہوتی ہے۔ پبلک اتھاریٹی وہ شخص ہوتا ہے جو معلومات دینے کیلے ذمہ دار ہوتا ہے اس لیے ہر سرکاری ادارے میں ایک فرد پبلک اتھاریٹی کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے جو معلومات فراہم کرتا ہے۔
اب آن لائن بھی آرٹی آئی درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔ (rtionline.gov.in)برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کے دیئے گئے پورٹل کے ذریعہ آرٹی آئی درخواست گذار پہلی اپیل صرف ہندوستانی شہری ہی نئی دہلی میں واقع خاص وزارتوں/مرکزی حکومت کے محکموں کی ہی معلومات طلب کرسکتے ہیں۔ یہ ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (DOPT) حکومت ہند کا اہم اقدام ہے۔.
ویب سائٹ ملاحظہ https://rtionline.gov.in
- “SIGN UP HERE” پر کلک کرکے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈتیار کیجیے۔ (ویب سائٹ کے دائیں جانب)
- سائن اِن کیلے آپکار یوزرآئی ڈی اور پاس ورڈ استعمال کریں۔
- لاگ ان کے بعد ویب پیج کے اوپری دائیں جانب آپکو “SUBMIT REQUEST”ملیگا۔ آرٹی آئی درخواست داخل کرنے کیلے “SUBMIT REQUEST”پر کلک کریں۔.
- اسکے بعدآپ کوآرٹی آئی آن لائن پورٹل گائیڈ لائنس ملینگے ۔ تمام ہدایات پڑھنے کے بعد آپکو “I HAVE READ AND UNDERSTOOD THE ABOVE GUIDE LINES” پر ٹک کرنے کے بعد SUBMIT آپشن پر کلک کریں۔
- اس کے بعد آپ کو ایک آن لائن آرٹی آئی فارم ملیگا۔آپکو 3اہم باتیں بتانی -
- محکمہ/وزارت جہاں سے آپ کو معلومات حاصل کرنا ہے وزارت /محکمہ /اعلیٰ باڈی کو سلیکٹ کرنا ہے۔
- آپکی نجی معلومات جیسے نام/پتہ/فون نمبر وغیرہ فراہم کیجیے۔.
- آپ متعلقہ محکمہ سے جو معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ بیان کیجیے۔.
- آپ کو آرٹی آئی فیس کے بطور 10 روپئے ادا کرنا ہے آرٹی آئی قوانین 2012 کے مطابق سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے شہری کو کوئی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے بی پی ایل کیٹگری سے تعلق رکھنے والے فرد کو “?Is the Applicant Below poverty لائن" آپشن پر YES پر کلک کرنا ہے فارم پُر کرتے وقت اس کے سپورٹنگ دستاویز کے طور پر بی پی ایل کارڈ سرٹیفکٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ درخواست گذار کو آرٹی آئی درخواست داخل کرنے کیلئے Submit بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
- غیر بی پی ایل درخواست گذار ایس بی آئی اور اسکی ساتھی بنکس میں انٹرنیٹ بنکنگ کے ذریعہ یا ماسٹر/ویزا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ 10 روپئے کی رقم اداکرسکتا ہے جیسے ہی فیس ادا ہوجاتی ہے درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔
- درخواست کے ادخال کے بعد ایک منفرد درخواست نمبر (یونیک رجسٹریشن نمبر) جاری ہوگا جسکا مستقبل میں آپ ریفرنس کے طورپر استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کو ایک email اور sms بھی درخواست کے ادخال کے بعد حاصل ہوگا(اگر موبائیل نمبر فراہم کیا گیا ہو تب)
تیس دن میں آپ کی مطلوبہ معلومات آپ کو مہیا ہو جائے گی۔آپ کی درخواست کا پر کلک کیجئے۔STATUS اسٹیٹس جاننے کے لئے ویب سایٹ پر
اسی طرح آپ فرسٹ اپیل کو بھی آرٹی آئی درخواست اسی ویب سائٹ پر “SUBMIT FIRST APEAL” پر کلک کرکے داخل کرسکتے ہیں۔.
متعلقہ ذرائع
User manual for citizen interface of RTI Online