অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

کسان رَتھ

کسان رَتھ

کسان رَتھ نامی موبائل ایپ ، کسانوں اور تاجروں کو کھیتی کی پیداوار جیسے اناج ( دالیں ، موٹا اناج وغیرہ ) ، پھل اور سبزیاں ، تلہن ، مسالحے ، پھول ، بانس ، لکڑی اور جنگل کی چھوٹی پیداوار ، ناریل وغیرہ کو لانے لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا درست ذریعہ منتخب کرنے کے لئے مدد دے گی ۔ یہ ایپ تاجروں کو جلد خراب ہونے والی اشیاء کو ریفریجریٹر والی گاڑیوں کےذریعے پہنچانے میں بھی مدد ملے گی ۔

زرعی پیداوار کی نقل و حمل سپلائی چین کی بہت اہم اور ناگزیر عنصر ہے ۔ ملک میں موجودہ غیر معمولی صورتِ حال کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران کسان رَتھ ، کسانوں ، گوداموں ، ایف پی اوز ، اے پی ایم سی کی منڈیوں ، ریاست کے اندر اور بین ریاستی خریداروں کے درمیان بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بنائے گا اور وقت پر خدمات فراہم کرکے خوراک کی بربادی کو کم سے کم کرنے میں مدد دے گا ۔ یہ تمام جلد خراب ہونے والی اشیاء کے لئے بہتر قیمت بھی فراہم کرے گا ۔

سامان بھیجنے والے ( کسان ، ایف پی او ، خریدار / تاجر ) اس ایپ پر ٹرانسپورٹ کی ضرورت کو اَپ لوڈ کرتے ہیں ، جو اِسے مارکیٹ میں ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والوں تک پہنچا دیتی ہے ۔ اس کے نتیجے میں مختلف ٹرک والوں یا سامان ڈھونے والی گاڑیوں کے مالکان کو مختلف کوٹیشن موصول ہوتی ہیں اور ضرورت کے مطابق کرائے اور ٹرک کی تفصیلات سامان بھیجنے والے تک پہنچ جاتی ہیں ۔ اس کے بعد سامان بھیجنے والا براہِ راست ٹرک والوں سے بات چیت کرکے معاملات طے کر سکتا ہے ۔ معاملات طے ہونے کے بعد ایپ استعمال کرنے والے ایپ پر ٹرک والوں کے لئے فیڈ بیک فراہم کرتے ہیں اور اس طرح فیڈ بیک کا یہ ایک نظام تیار ہو جاتا ہے ، جس سے اُن کی خدمات میں بہتری آتی ہے ۔ یہ ایپ سامان بھیجنے والوں کو مستقبل میں نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے والوں کے انتخاب میں بھی مدد دے گا ۔

یہ موبائل ایپ اینڈرائیڈ ورژن میں ابتدائی طور پر 8 زبانوں میں دستیاب ہے اور پورے بھارت میں استعمال کی جا سکتی ہے ۔

Last Modified : 5/1/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate