অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

چائلڈلائن 1098سروس

1098ٹیلی ہیلپ لائن ماڈل:۔

سال کے 365 یوم چوبیسوں گھنٹے، خطرہ میں رہ رہے بچوں کیلئے چائلڈ لائن مددگار، دوستانہ'دی دی' اور رحم دل 'بھیا' دستیاب ہے۔

ایسافون نمبر جو ہندوستان بھر کے لاکھوں بچون کے لیے امید کی کرن ہے۔ چائلڈلائن ہندوستانی کی اولین 24 گھنٹے مفت ایمرجنسی فون سروس ہے جو ضرورت مند بچوں کی مدد اور تعاون کے لیے دستیاب ہے۔

Phone

اگر آپ توجہ کے طالب نوجوان یا بچہ ہیں، آپ 1098 ڈائل کرسکتے ہیں ایسا ٹول فری نمبر جس سے ہماری خدمات تک رسائی ممکن ہے ہم نہ صرف بچہ کی ایمرجنسی ضروریات کی تکمیل کرتے ہیں بلکہ انہیں طویل عرصہ پر محیط دیکھ بھال اور بازآبادکاری سے بھی جوڑتے ہیں اس تاریخ تک ہم اسطرح کے کالس کے ذریعہ ملک بھر میں تین ملین سے زائد بچوں سے جڑچکے ہیں

چائلڈلائن حکومت ہند کی وزارت ترقی خواتین واطفال، محکمہ مواصلات، اسٹریٹ اینڈ کمیونٹی یوتھ، غیر سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں، کارپوریٹ طبقہ اور فکر مند افراد کو ساتھ آنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

چائلڈ لائن حکومت عام طور پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے لیکن اسکی خصوصی توجہ ایسے بچے جنھیں تحفظ، دیکھ ریکھ کی ضرورت بالخصوص زیادہ خطرہ سے دوچار بچوں پر ہے جسمیں شامل ہیں:

  • سڑکوں پر اکیلے رہنے والے بچے اور نوجوان
  • منظم اور غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے بچہ مزدور
  • گھریلو مدد، بالخصوص گھریلو لڑکی
  • خاندان ، اسکول یا ادارے میں جنسی/جسمانی/جذباتی تشدد کا شکار بچے
  • بچے جنھیں جذباتی تعاون اور رہنمائی کی ضرورت ہو
  • کمرشیل سیکس ورکرس کے بچے
  • فلپش ٹریڈ کے شکار بچے
  • والدین یا سرپرستوں کے کچھوڑے ہوئے بچے
  • گمشدہ بچے
  • گھروں سے بھاگے ہوئے بچے
  • مادی تشدد کا شکار بچے
  • اپاہج/معذور بچے
  • قانون سے ٹکراو سے جوجھتے بچے
  • اداروں کے بچے
  • ایچ آئی وی/ایڈس سے متاثرہ بچے
  • جھگڑے اور تباہی سے متاثرہ بچے
  • سیاسی مہاجرین بچے
  • بچے جنکے خاندان پریشانی کا شکار ہیں

چائلڈ لائن کے قیام کے پیچھے کارفرما نصب العین ایک بچہ دوست (چائلڈ فرینڈلی) ملک جو تمام بچوں کے حقوق کی حفاظت کا ضامن ہو۔

سرگرم چائلڈ لائن

چائلڈ لائن کی سرگرمیوں میں شامل ہیں:

  • چائلڈ لائن ٹیم کالس وصول کرتی ہے اور اسکا جواب دیتی ہے۔
  • پریشانی میں مداخلت کرتی ہے۔
  • براہ راست مدد: طبی، شیلٹر، تشدد سے محافظت، وطن واپسی، موت، گمشدگی، اور انتہائی مشاورت کی فراہمی
  • فو ن پر: جذباتی تعاون اور رہنمائی ، کالر کیلئے خدمات کی معلومات اور توسط ، چائلڈ لائن سے متعلق معلومات، سائلنٹ کالس
  • طویل مدتی بازآبادکاری/بحالی:
  • بچے کی ایمرجنسی ضرورت کی تکمیل کے بعد، چائلڈ لائن تعلیم، تجارت سیکھنے، گھرواپسی وغیرہ متبادلات پر بچہ کے ساتھ گفتگو کرتی ہے۔ بچے کے فیصلہ کی بنیاد پر چائلڈ لائن شہر کی کسی مناسب تنظیم سے بچہ کا ربط کرواتی ہے۔

آج کی چائلڈ لائن

حکومت ہند نے بچہ کے حقوق پراسکے رخ کو چائلڈ لائن کے ذریعہ واضح کیا ہے۔ بچوں سے متعلق مسائل پر کام کررہی غیر سرکاری تنظیموں سے ضرورت مند بچوں کو جوڑنے کا ایک پلیٹ فارم چائلڈ لائن فراہم کرتی ہے ۔چائلڈ لائن کی کوشش ہے کہ دیکھ ریکھ اور حفاظت کے ضرورت مند بچوں تک اسکی خدمات کی رسائی ہوسکے اور انہیں ان سے واقفیت حاصل ہوسکے جوکہ بچہ دوست جب کبھی بھی انہیں ضرورت ہواسوقت دستیاب خدمات ہیں جوانہیں متاثر کرنے والے فیصلوں میں شمولیت پر ہمت افزائی کرتی ہے۔

سڑکوں پر پلنے والے بچون کیلئے ملک کی اولین ٹول فری ٹیلی ہیلپ لائن اب نیشنل پروٹیکشن سروس بن چکی ہے جو ہندوستان کے 291 شہروں میں سرگرم ہے مارچ2013 تک 17 سالوں کے دوران ملک بھر سے تحفظ اور دیکھ بھال کے خواہاں 27 ملین کال چائلڈلائن کو موصول ہوئے ہیں۔

مآخذ:۔ http://www.childlueindia.org

Last Modified : 4/9/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate