ہوم / ای ۔ گورننس / ڈیجیٹل مالیاتی خدمات / ڈجیٹل ادائیگی- یو ایس ایس ڈی ( اَن اسٹرکچرڈ سپلیمنٹری سروس ڈاٹا )
شیئر
Views
  • صوبہ Open for Edit

ڈجیٹل ادائیگی- یو ایس ایس ڈی ( اَن اسٹرکچرڈ سپلیمنٹری سروس ڈاٹا )

یو ایس ایس ڈی کیا ہے ؟

99Service

یو ایس ایس ڈی کے معنی ہیں اَن اسٹرکچرڈ سپلیمینٹری سروس ڈاٹا ۔ یہ ایک سروس ہے جِس کا مقصد بینکنگ کو ملک کی ہر عام عوام تک لے جانا ہے ۔ یہ سروس ہرایک گاہک کو ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ ، موبائل سیٹ صنعت کار یا علاقے سے متاثر ہوئے بغیر ایک ہی نمبر سے بینکنگ خدمات تَک پہنچ فراہم کرتی ہے ۔ یہ نیشنل یونیفائیڈ یو ایس ایس ڈی… پلیٹ فارم ( این یو یو پی ) کے ذریعہ ایک شارٹ کوڈ * 99 # پر فراہم کی جاتی ہے ۔ اِسے روزانہ فی گاہک روپے.5000 ادائیگی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یو ایس ایس ڈی بینکنگ سہولت کا فائدہ اُٹھانے کے لئے آپ کو موبائل بینکنگ میں رجسٹر ہونا لازمی ہے ۔ سب سے پہلے آپ اپنے کھاتے سے اپنا موبائل نمبر لِنک کروائیں ۔ اگر آپ کا نمبر پہلے سے ہی لِنکڈ ہے تو آپ کو دوبارہ لِنک کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ * 99# بینکنگ کا فائدہ اُٹھانے کے لئے آپ کو اپنے لِنکڈ نمبر سے ہی * 99#ڈائل کرنا ہوگا ۔ کِسی دُوسرے نمبر سے * 99#ڈائل کرنے پر یہ سہولت کام نہیں کرے‌گی ۔ یو ایس ایس ڈی بینکِنگ سروس اُن لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جو انٹرنیٹ سے نہیں جُڑے ہیں یا جِن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے ۔ ہالانکہ جِن کے پاس اسمارٹ فون اَور انٹرنیٹ ہے وہ بھی اِس سہولت کا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔

اِس سہولت کے لئے ضرورت

  • کِسی بینک میں کھاتے کا ہونا
  • جی ایس ایم نیٹورک پر کوئی بھی موبائل فون کا ہونا
  • صارفی کھاتے کا بینک میں رجِسٹرڈ موبائل نمبر ہونا چاہئے ۔

میں اِس کا استعمال کَیسے کروں ؟

  • اپنی بینک کی شاخ میں جائیں اَور موبائل نمبر اپنے بینک کھاتے سے لِنک کروائیں ( یہ اے ٹی ایم پر یا آن لائن بھی ہو سکتا ہے )
  • آپ کو موبائل منی آئڈینٹیفایر ( ایم ایم آئی ڈی ) اَور موبائل پِن ( ایم پِن ) حاصل ہوگا ۔
  • ایم پِن یاد رکھیں ۔

یو ایس ایس ڈی سروس سہولت شروعات

یہ آپ کے فون سے پری پیڈ بیلنس چیک کرنے جِتنا آسان ہے ! لین دین ایک عام موبائل فون سے کرنا بھی مُمکِن ہے ۔

اپنا موبائل نمبر اپنے بینک کھاتے سے لِنک کریں

اپنے فون سے * 99# ڈائل کریں

اپنے بینک کے نام کے پہلے 3 مختصر حرف بھریں مثال کے لئے بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے گاہک ایس بی آئی لِکھیں‌گے ۔ یا بینک کے نام کی جگہ پر آپ اپنے بینک کے آئی ایف ایس سی کے شروعاتی چار حرف بھی لِکھ سکتے ہیں ۔

غیر - مالیاتی خدمات

بیلنس کی پوچھ تاچھ

صارفین موبائل نمبر سے لِنک بینک کھاتے میں موجود بیلنس چیک کر سکتے ہیں ۔ اپنے کھاتے میں باقی بیلنس کی معلومات کرنے کے لئے اِس سہولت کا استعمال کریں ۔ دی گئی جگہ پر 1 لِکھ کر بھیجیں اَور آپ کے کھاتے کا بیلنس آپ کی اسکرین پر آ جائے‌گا ۔

مِنی اسٹیٹمینٹ

صارفین موبائل نمبر سے لِنک بینک کھاتے کا مِنی اسٹیٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ سروس آپ کو آپ کے کھاتے کے پِچھلے کچھ لین دین کی تفصیل دِکھاتی ہے ۔ اِس کا استعمال کرنے کے لئے دی گئی جگہ پر 2 لِکھ‌کر بھیجیں ۔ آپ کی اسکرین پر کھاتے کی تفصیل مِنی اسٹیٹمینٹ کی شکل میں ظاہر ہوگی ۔

ایم ایم آئی ڈی ( منی موبائل آئڈینٹیفایر ) کی معلومات

صارفین بینک کے ذریعے موبائل بینکنگ رجسٹریشن کے دوران دیئے گئے ایم ایم آئی ڈی جان سکتے ہیں ۔ آپ اِس سروس کا استعمال اپنی ایم ایم آئی ڈی جاننے کے لۓ کر سکتے ہیں ۔ اپنی یو ایس ایس ڈی فہرست میں دیئے گئے مقام پر 6 لِکھ‌کر بھیجیں ۔ اَگلی اسکرین پر آپ کی ایم ایم آئی ڈی ظاہر ہو جائے‌گی ۔

ایم پِن بنانا / بدلنا

صارفین ایم پِن ( موبائل پِن ) کرِئیٹ/ بدل سکتے ہیں جو کہ پاس ورڈ کی طرح ہوتا ہے اَور مالیاتی لین دین میں مستند ہونے کے لئے مستعمل ہوتا ہے ۔ آپ * 99 # بینکنگ سے اپنا موبائل بینکنگ ایم پِن بھی بدل سکتے ہیں ۔ اِس کے لۓ7 لِکھ‌کر بھیجیں ۔ اَگلے حصّے میں آپ کو اپنا پُرانا ایم پِن ، نَیا ایم پِن اور پھر سے نَیا ایم پِن ڈالنا ہوگا ۔ آپ کا ایم پِن بدل جائے‌گا جِس کی اطلاع آپ کو اَگلی اسکرین پر دے دی جائے‌گی ۔

او ٹی پی جنریٹ کرنا

یو ایس ایس ڈی بینکنگ کے ذریعے آپ او ٹی پی بھی پا سکتے ہیں ۔ او ٹی پی جنریٹ کرنے کے لئے فہرست میں 8 لِکھ‌کر بھیجیں ۔ آپ کا او ٹی پی اَگلی اسکرین پر دکھ جائے‌گا ۔

مالی خدمات

موبائل نمبر اَور ایم ایم آئی ڈی کے استعمال سے فنڈ ٹرانسفر

صارفین مُستفید کے موبائل نمبر اَور ایم ایم آئی ڈی کے استعمال سے فنڈس ٹرانسفر کر سکتے ہیں ۔ یہ سروس ایم ایم آئی ڈی کا استعمال کرکے پیسے بھیجنے کے لئے ہوتی ہے ۔ ایم ایم آئی ڈی ( موبائل منی آئڈینٹیفایر ) ایک خاص کوڈ ہوتا ہے ۔ موبائل بینکنگ کے رجسٹریشن کے وقت آپ کو یہ کوڈ مِلتا ہے ۔ وصول کنندہ کا موبائل نمبر اَور ایم ایم آئی ڈی درج کریں ۔

اِس سروس کا فائدہ اُٹھانے کے لئے 3 لِکھ‌کر بھیجیں ۔ اَگلی اسکرین پر پیسا پانے والے کا موبائل نمبر ، ایم ایم آئی ڈی ، رقم اَور شرح ( اختیاری ) لِکھ‌کر بھیجیں

اَگلی اسکرین پر اپنا موبائل بینکنگ ایم پِن اَور اپنے کھاتا نمبر کے آخری چار شمار ( اختیاری ) لِکھیں اَور بھیجیں ۔ آپ کا لین دین پُورا ہو جائے‌گا اَور سامنے لِکھ‌کر آ جائے‌گا ۔ مندرجہ بالا اقدامات کے ذریعے آپ اپنی رقم منتقل کر پائیں‌گے ۔

آئی ایف ایس سی اَور کھاتا نمبر کے استعمال سے فنڈ ٹرانسفر

صارفین مُستفید کے آئی ایف ایس سی کوڈ اَور کھاتا نمبر سے فنڈ منتقل کر سکتے ہیں ۔ یہ سروس آئی ایف ایس سی اَور کھاتا نمبر کا استعمال کرکے پیسے بھیجنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔ اِس سروس کا فائدہ اُٹھانے کے لِۓ 4 لِکھ‌کر بھیجیں ۔

اَگلی اسکرین پیسا پانے والے کے کھاتا نمبر ، آئی ایف ایس سی ، رقم اَور شرح ( اختیاری ) لِکھیں اَور بھیجیں ۔ اپنے موبائل بینکنگ ایم پِن اَور کھاتا نمبر کے آخری چار شمار ( اختیاری ) لِکھیں اَور بھیجیں ۔ اَگلِی اسکرین پر آپ کو لین دین پُورا ہونے کا میسيج دِکھ جائے‌گا ۔

یو ایس ایس ڈی بینکنگ کا چارج اَور لین دین کی حد

آپ کی ٹیلی کام کمپنی اِس سروس کے لئے کچھ پیسے چارج کرے‌گی ۔ یو ایس ایس ڈی بینکنگ کے لئے زیادہ سے زیادہ روپیہ 1.50 کا چارج طئے کیا ہے ۔ کوئی بھی ٹیلی کام اِس سے زیادہ نہیں چارج کر سکتی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ بھارتیہ ریزرو بینک نے طئے کیا ہے کہ اِس طریقے سے آپ زیادہ سے زیادہ 5000 ہی بھیج سکتے ہیں ۔

ماخذ : نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف اِنڈیا ( این پی سی آئی )

2.69230769231
اپنی تجاویز ارسال کریں (اگر مذکورہ بالا مواد پر آپ کو کوئی تبصرہ/تجویز دینی ہو تو براہ کرم یہاں درج کریں))
Enter the word
Back to top