অসমীয়া   বাংলা   बोड़ो   डोगरी   ગુજરાતી   ಕನ್ನಡ   كأشُر   कोंकणी   संथाली   মনিপুরি   नेपाली   ଓରିୟା   ਪੰਜਾਬੀ   संस्कृत   தமிழ்  తెలుగు   ردو

شہد کی مکھیوں کی پرورش

ایپی کلچر کیا ہے؟

  • لمبے عرصہ سے جنگلا ت سے شہد جمع کرنے کی روایت رہی ہے۔
  • شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کو شہد میں تبدیل کرتی ہیں۔اور انھیں چھتہ میں جمع کرتی ہیں۔ شہد اور اس کے مصنوعات کے بڑھتے ہوئے مارکٹ پوٹینشنل کے نتیجہ میں مکھیوں کی پرورش ایک اہم صنعت کے طور پر ابھری ہے۔
  • مکھیوں کی پرورش کے معاشی طور پر دو اہم ترین مصنوعات شہد اور موم ہیں۔
  • مکھیوں کی پرورش ایک اضافی آمدنی کمانے کی زرعی انٹر پرائز ہے۔

آمدنی بنانے کی سرگرمی کے طور پر شہد کی مکھیوں کی پرورش کے فوائد :۔

  • شہد کی مکھیوں کی پرورش کے لئے قلیل وقت، پیسہ ، اور انفراسٹر کے لئے کچر سرمایہ کاری درکارہوتی ہے۔
  • چھوٹے سے زرعی علاقہ سےشہد اور موم پیدا کیا جاسکتا ہے۔
  • شہد کی مکھی دیگر کسی زرعی انٹر پرائز سے وسائل کے لئے مقابلہ آرائی کرتی ہے۔
  • شہد کی مکھیوں کو پالنے کے مثبت ماحولیاتی اثرات(فوائد)ہوتے ہیں۔ مکھیاں کئی پھولوں میں اہم رول ادا کرتی ہے ا سطرح مختلف فصلوں کی کاشت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جیسے سورج مکھی اور متعدد پھل
  • شہد لذیذ اور قوت او ر تغذیہ سے بھر پور غذا ہے ۔لیکن شہد کی تلاش کے روایتی طریقوں میں شہد کی مکھیوں کی متعددجنگلاتی کالونیاں تباہ ہوجاتی ہیں۔ مکھیوں کی باکسوں میں پرورش کرتے ہوئے اور گھر میں شہد پیدا کرکے اسے روکا جاسکتا ہے۔
  • شہد کی مکھیوں کی پرورش اجتماعی یا انفرادی طور پر کی جاسکتی ہے۔
  • شہد اور موم کی مارکٹ میں طلب بہت زیادہ ہے۔

پروڈکشن کا عمل :۔

کھیت (فارم) یامکان پر بکسوں میں شہد پیدا کیا جاسکتا ہے۔

شہد کی مکھیاں پالنے کے لئے ضروری آلات:۔

  • چھتہ:-یہ ایک سادہ لمبابکس ہوتا ہے۔ جو متعدد سلیٹس سے کورہوتا ہے یہ بکس تقریباً 100سم لمبائی، 45سم چوڑائی اور 25سم اونچائی کا ہوتا ہے۔ یہ بکس 2سم موٹا ہونا چاہئے اور 1 سم داخلی سوراخ کے ساتھ چھتہ کو چپکانا اور اسکرو سے فٹ کرنا چاہیئے۔جتنا چوڑا چھتہ ہوگا اُتنا ہی لمبی سلیٹس ہونی چائیے تاکہ وہ جڑ سکیں اور وزنی شہد کی گنگھی کو سہارا دینے کے لئے اسکی موٹائی تقریباً 1.5سم مناسب ہوتی ہے۔ مکھیوں کو قدرتی جگہہ فراہم کرنے کی غرض سے چوڑائی 3.3ضروری ہے۔ اسکے لئے ہر علحدہ ٹاپ بار پرایک کنگھی بہ آسانی بننی چاہئے ۔
  • اسموکر:۔یہ اس اکوپمینٹ کا دوسرا اہم حصہ ہے۔ یہ ایک چھوٹے سے ٹن سے بنایا جاسکتا ہے۔ ہم اسمو کر کا استعمال اپنے آپ کو مکھی کے ڈنک سے بچانے اور مکھیوں کو قابو میں کرنے کے لئے کرتے ہیں۔
  • کپڑا :۔ چھتہ کے قریب کام کے دوران مکھی کے ڈنک سے ہماری آنکھوں اور ناک کی حفاظت کےلئے ۔
  • چاقو؍چھری:۔ اسکا استعمال ٹاپ کی بارس کو ڈھیلا کرنے اور شہد کے باروں کو کٹ کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔
  • مکھیوں کو کنگھی سے سوئپ کرنے کے لئے پر
  • ماچس کا بکس

٭شہد کی مکھیوں کی انواع:۔

  • ) :۔یہ شہد جمع کرنے بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ اوسطاً فی کالونی 50تا80کلوگرام شہد کاشت کرتے ہیں۔ Apisdorsata٭راک بی (
  • ) :۔یہ کم شہد جمع کرنے والی مکھیاں ہیں اور یہ فی کالونی 200تا 900گرام شہد جمع کرتی ہیں۔ ApisFlorea٭چھوٹی (
  • ) :۔ یہ اوسط مقدار میں جمع کرتی ہیں ۔ApicCeren a India٭ہندوستانی مکھی (
  • ) :۔یہ فی کالونی اوسطاً 25تا 40کلوشہد پیدا کرتی ہیں۔ Hallanbee٭یورپن مکھی (
  • ٭اسٹنگ لیس مکھی :۔ ان میں نازک ڈنک ہوتے ہیں۔ اور یہ کیرالہ میں دستیاب ہیں۔ یہ کار کر(پالی نیئرس) میں فی سال 300 تا 400گرام شہد کاشت کرتے ہیں۔

چھتوں کی تاسیس:۔

  • چھتےاچھی طرح سے قابل نکاسی کھلے احاطہ میں موجود ہوں، ترجیحاً باغات کے قریب جہاں شہد ،بذرے اور پانی کے ذرائع وافر مقدار میں ہوں۔
  • چھتہ میں بہترین درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لئے سورج کی روشنی سے محافظت ضروری ہے۔
  • چھتوں کے اسٹینڈ کے اطراف چونٹیوں کے لئے گڑھے (کنوئیں)ہونے چاہئے۔ کالونیوں کا رخ مشرق کی سمت ہونا چاہئے۔ بارش اور سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لئے خفیف سایہ داررخ ممکن ہو۔
  • پالتوں جانوروں، دیگر کاجانوروں کی پہنچ سےاور مصروف راستوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور ہونا چاہئے۔

شہد کی مکھیوں کی کالونی کا قیام:۔

  • شہد کی مکھیوں کی کالونی قائم کرنے کے لئے جنگلاتی سیٹنگ کالونی سے انھیں چھتہ کی جانب منتقل کر کے یا وہاں سے گذرنے والے مکھیوں کے چھتوں کو راغب کر کے مکھیاں حاصل کی جاتی ہیں۔
  • تیار کرہ چھتہ میں شہد کی مکھیوں کا جھنڈ رکھنے یا یہاں تک کہ کالونی کے قیام سے قبل چھتہ کو بو متعارف بنانا فائدہ مند ہے۔ جو پرانے براون کنگھے کے ٹکڑوں کو گھس کر یاموم کو گھس کر کیا جاسکتاہے ۔اگر ممکن ہو سکے ، قدرتی جتھے سے رانی مکھی حاصل کر کے دیگر مکھیوں کے جھتے کو کچھ ہفتوں تک آدھے کپ گرم پانی میں آدھاکپ شکر ملا کر تیار کردہ آمیزہ کھلانا چاہئے تاکہ سلاخوں کے ساتھ تیزی سے کنکھوں کی تعمیر ہو۔ زیادہ ہجوم ؍کثر ت ہجوم سے بچیں۔

کالونیوں کا انتظام:۔

  • شہد کے فلو کے موسم کے دوران ہفتہ میں ایک بار ضرور مکھیوں کے چھتہ کامعائنہ کیجئے بالخصوص صبح کے وقت۔
  • چھتوں کو ذیل کے تسلسل سے صاف کیجئے ، چھت ، اسپر ؍اسپرس ، بروڈ چیمبرس اور فلوربورڈ۔
  • صحت مند رانی ، بروڈ ڈیولپمینٹ ،شہد اوربذروں کاذخیرہ ، رانی خلیوں کی موجودگی ، مکھی کی طاقت اور عطیہ دہندہ کی نمو دیکھنے کے لئے کالونیوں کا مشاہدہ تسلسل سے کریں۔
  • مکھی کے درج ذیل دشمنوں کی جانب سے خلل اندازی پر توجہہ دیں۔
  • موم کے کیڑے :۔ تمام لاروں اور ریشمی بافتوں کو کامبس کناروں اور مکھی کے باکس کی دراروں ؍شگافوں کو نکالنئے۔
  • مومی بھنورے:۔ بڑے مومی بھنوروں کو جمع کر کے ختم کرنا

ماخذ: کیرل زرعی یونیورسٹی

Last Modified : 5/1/2020



© C–DAC.All content appearing on the vikaspedia portal is through collaborative effort of vikaspedia and its partners.We encourage you to use and share the content in a respectful and fair manner. Please leave all source links intact and adhere to applicable copyright and intellectual property guidelines and laws.
English to Hindi Transliterate